تازہ ترین :
Loading...

پیر، 30 نومبر، 2020

مردہ خانے میں رکھی گئی "لاش" اچانک زندہ ہوگئی،سٹاف بھاگ گئے:

0 comments

 

افریقہ کے ایک ملک "کینیا " میں ایک آدمی کی لاش تین گھنٹے بعد اُس وقت زندہ ہوگئی جب اسے مردہ قرار دے کر مردہ خانے لے جایا جارہا تھا۔ کینیا کا 32 سالہ شہری پیٹر ایک روز قبل اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا تھا جس کے بعد اس کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے، پیٹر کے بھائی کاکہنا ہے کہ ہسپتال لے جانے پر اس کا چیک کرکے ایک نرس نے کہا کہ وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا ہے، اس کے بعد اسے جب مردہ خانے میں رکھنے کی تیاری تیاریوں میں مصروفِ عمل تھے ایسے میں اچانک ہوش میں آکر درد سے چلانے لگا۔ مردہ خانے کا اسٹاف ڈر کے مارے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا، جس پر انہیں سمجھایا گیا کہ وہ مرا نہیں زندہ ہے، جس پر اسے فوری طور پر دوبارہ طبعی امداد دی گئی۔ مریض کے اہل خانہ نے اُس ہسپتال کے منتظمین پر لاپرواہی کا الزام  لگایا  ہے اور انہیں فوری انصاف دلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جی بی اسمبلی کے نئے وزراء کا انتخاب مرکزی قائدین کریں گے، سید امجد زیدی:

0 comments

 


گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی  کے نئے منتخب شدہ سپیکر امجد زیدی نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزراء کے محکموں کا انتخاب پارٹی کے مرکزی قائدین فائنل کریں گے اس لئے ایسا ممکن نہیں کہ وزیروں کے قلمدان کے فیصلے واپس لے کر ان کے محکموں میں ردوبدل ہوگا ، اب تک جن اراکین ِاسمبلی کو کوئی وزارت نہیں تو انہیں بھی کوئی نہ کوئی وزارت مل سکتی ہے، کچھ نئے نام وزیروں کی لسٹ میں شامل ہونگے ، انہوں نے  مزید کہاکہ وزراء کے نام فائنل کرنے کا فیصلہ پارٹی کے مرکزی قائدین کے ذمے ہے، اس لئے وزیراعلی خود بھی پارٹی کے مرکزی قائدین کے فیصلے کا احترام کرنے کا پابند ہے، لہٰذا وہ پارٹی کے مرکزی قائدین کی طرف  سے فائنل کرنے والے تمام وزیروں کے محکموں اور ان کے  ناموں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا ردوبدل نہیں کریں گے ، جب وزیروں کے محکمے فائنل کئے جارہے تھے تو وزیراعلیٰ کی نامزدگی آخری مراحل میں تھی نامزد وزیراعلیٰ کو ساری چیزوں کا علم ہے انہوں نے کہاکہ وزراء میں جو محکمے تقسیم کئے گئے ہیں ان میں بظاہر کوئی ردوبدل تو نظر نہیں آتاہے تاہم وزراء کی فہرست میں کچھ نئے افراد کے نام شامل ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کو چلانا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ، قانون سازی کے امور کو نمٹانے کیلئے اپنی پوری اور ہر ممکن کوشش کروں گا ، مزید برآں یہ کہ 30 نومبر کوسوموار کے روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ایوان میں پولنگ ہوگی ، جبکہ کابینہ اور وزیراعلیٰ کی حلف برداری 2 دسمبر کو  منعقد ہوگی۔ وزیراعظم  عمران خان صاحب بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ہفتہ، 28 نومبر، 2020

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کون ہوگا، فیصلہ آج ہوگا :

0 comments

خالد خورشید
وزیراعظم  پاکستان کی باضابطہ منظوری کے ساتھ بیرسٹر خالد خورشید وزیر اعلی گلگت بلتستان نامزد ہوگئے، فتح اللہ خان اور بیرسٹر خالد خورشید تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے امیدوار کے لئے منتخب تھے ، وزیراعلی گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے  بھی اتفاق رائے سے خالد خورشید کو نامزد کرلیا ہے اور   آج  وزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری بھی دی ہے تاہم حتمی فیصلہ ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ بیرسٹر خالد خورشید ضلع استورسے بطور  رکن جی بی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔  یاد رہے کہ خالد خورشید ایڈوکیٹ نے دو سال پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ تاہم یہ بات واضع رہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے حتمی انتخاب کے لیے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی میں ووٹنگ آج ہفتے کے روز ہوگی ۔ تحریک انصاف کی واضح برتری کے باعث خالد خورشید کے باآسانی وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب ہونے کے امکانات ہیں۔

ہفتہ، 21 نومبر، 2020

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید ترین آلہ تیار کرلیا:

0 comments

 

پاکستان  نے کرونا وائرس کے خلاف نمٹنے میں انگریزوں کو پیچھا چھوڑ دیا، ذرائع کے مطابق ڈرگ  ریگولیٹری  اتھارٹی  پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر عاصم نے اس ڈیوائس کی منظوری دی اور رجسٹریشن کی تصدیق بھی کردی۔ موصوف نے بتایا کہ ڈی آر اے پی نے میڈیکل ایکٹ کے تحت منظور کرکے رجسٹریشن بھی مکمل کردی گئی ہے ،  ڈیوائس " کووریڈ"  کو مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردیا گیا ہے، جو پھیپھڑوں کے اندر موجود کورونا کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن کی تشخیص کرنے میں مدد دے گی جس کی بنا پر یہ معلوم ہوسکے گی کہ پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار کتنی ہے، "کووریڈ " ڈیوائس کو مقامی سطح پر تیار کرنا بین الاقوامی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے،  ڈاکٹر عاصم نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آلہ  صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بہترین نتائج دے گی، جس سے کورونا  وائرس سے متاثرہ مریضوں کی  علاج میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ یہ  ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان نے بہت کم وقت میں تیار کیا ہے جو بہت جلد نہ صرف پورے پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہوگی بلکہ اس کو دنیا بھر کے ممالک کو بھی فراہم کریں گے۔

جمعرات، 19 نومبر، 2020

جیتنے والے چار آزاد امیدوار وں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان:

0 comments

 

گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں میدان مارنے والے چار آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقائدہ اعلان کیا  جن میں وزیر محمد سلیم، ناصر علی خان، مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید  شامل ہیں، گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع  تو ہوگیا ہے، لیکن گلگت حلقہ نمبر 2 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں جیتنے والے  کل سات میدوار میں سے چار نے باقائدہ تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور  سیف اللہ نیازی سے بھی ملاقات کی۔

چوہدری نثار نے جنرل راحیل شریف کے بیان کی تردید کی:

0 comments

اسلام آباد (س-نیوز) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسترد کر دیا ہے ۔ جنرل راحیل شریف کے مطابق جب ن لیگ کی حکومت تھی تو چوہدری نثار نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر انہیں آرمی چیف کے عہدے میں توسیع دینے کی پیشکش کی تھی،  انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ انہوں نے فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کی بھی تجویز پیش کی تھی،  چوہدری نثار نے سینئر قیادت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے  2018ء کے عام انتخابات میں پارٹی کو خیر باد کیا تھا، پچھلے ہفتے دی نیوز اخبار میں شائع کردہ اسٹوری ’’کیا راحیل شریف نے نواز شریف سے توسیع مانگی تھی‘‘  کا جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے مزید کہا کہ یہاں دوٹوک اور واضح  الفاظ میں ان باتوں کی تردید کرنا چاہتا ہوں اور واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے بارے انصار عباسی نے دی نیوز میں جو آرٹیکل لکھا ہے،  میں حیران ہوں کہ میں ایسا کیسے کرسکتا تھا جب مجھے  ایسا کرنے کے لئے وزیر اعظم نے نہ کوئی اختیار  دیا اور نہ  ہی میرے  پاس کوئی  جواز تھا،  انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مذاق یہ ہے کہ ہم نے فیلڈ مارشل کے عہدے کی پیشکش کی ،  ایسی تجویز  میرے ذہن میں بھی آئی بھی نہیں، تاہم ان سے پوچھنے پر انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص بیانات پر سب سے زیادہ کھل کر بات کرنا مناسب نہیں کیونکہ پہلے سے ہی بگڑے ہوئے حالات مزید ابتر ہوجائیں گے۔

بدھ، 18 نومبر، 2020

20 نومبر سے اِن ڈور شادی تقریبات پر پابندی:

0 comments


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این سی سی نے اہم فیصلے جاری کر دیئے، ہدایات کے مطابق تمام آؤٹ ڈور اجتماعات  پر فوری پابندی ہوگی جن میں تین سو سے زیادہ افراد  ہوں گے، اجتماع کے انتظامیہ پر  ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ذمہ داری عائد ہوگی، جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے موت یا وائرس کے پھیلاؤ پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے، قومی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق 20 نومبر سے تمام شادیوں کی ان ڈور تقریبات پر  سختی سے پابندی ہوگی، شادیوں  کی تقریبات کے لیے صرف 300  یا اس سے کم کی تعداد میں آؤٹ ڈور منانے کی اجازت ممکن ہوگی۔

ڈارک ویب چلانے پر مجرم کو تین بار سزائے موت کا حکم:

0 comments

 راولپنڈی کی عدالت نے ڈارک ویب چلانے والے  (جو کہ بین الاقوامی سطح پر سزا یافتہ ہیں) سہیل ایاز کو تین بار سزائے موت دینے کا فیصلہ جاری کردیا ہے، عدالت نے مجرم کے خلاف الزامات بین الاقوامی سزا یافتہ ثابت ہونے پر فیصلہ سنادیا،  سہیل ایاز پر بچوں سے زیادتی والی ویڈیوز اور  تصاویر بنانے کا الزام ثابت ہوگیا جن کو وہ ڈارک ویب پر چلاتا تھا، واضع رہے کہ ڈارک نیٹ غیر قانونی سرگرمی جیسے غیر قانونی تجارت ، فورم ، اور پیڈو فائل اور دہشت گردوں کے لئے میڈیا ایکسچینج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 

آزمینیا کے وزیراعظم کو قتل کرنے کے ناکام منصوبے میں اپوزیشن رہنما ملوث:

0 comments

آرمینیا کے وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور ان کا اپوزیشن رہنما کو گرفتار کیا گیا، آرمینیا کے  وزیر اعظم نے عوام کو پرامن رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کو فروغ دینا ملکی  سلامتی کے خلاف ہوگا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیکول پشنان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب آرمینیا کے وزیراعظم کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ ناکام ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ آج میں واضع طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ تشدد یا تشدد کو  مزید ہوا دینا ہر حال میں ملکی مفاد میں بالکل نہیں ہے، نیکول پشینان نے حزب اختلاف سے یہ توقع ظاہر کی کہ وہ جلد اعلان کرے کہ انہوں نے بھی پرتشدد کارروائی کی حمایت بالکل نہیں کی ۔حکام نے بتایا کہ انہوں نے اپنے وزیر اعظم کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور اپوزیشن لیڈر (دائیں جماعت یعنی ہوم لینڈ پارٹی کے رہنما) اور آرمینیا کی سیکیورٹی کے سابق سربراہ آرٹور و ینٹسیان کو گرفتار کرلیا۔ 

پیر، 16 نومبر، 2020

گلگت بلتستان انتخابات 2020 میں پی ٹی آئی سب سے آگے:

0 comments
گلگت بلتستان میں  اتوار کے روز 2020 کے انتخابات ہوئے ، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا، ان انتخابات میں کل 24 حلقوں میں سے 23 میں ووٹ کاسٹ کئے گئے، جہاں پاکستان تحریک انصاف سب سے نمایاں رہا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  9 سیٹوں کے ساتھ سب پر بھاری پڑ گئے، پی پی پی چار سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کو 2 سیٹیں اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئی، اس سے پہلے بھی جب بھی گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے ہیں ان میں وہ پارٹی سب سے اوپر آنے میں کامیاب رہی جو وفاق میں حکومت کرتی ہے، ان انتخابات میں بھی وہی روایت برقرار رہی۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کی سب سے بڑی خوبی یہ رہی کہ ان انتخابات کے دوران فوج کو نہیں بھیجا گیا جبکہ ساری ذمہ داریاں لوکل گورنمنٹ کو دی گئی تھی اس کے باوجود وفاقی حکومت میدان مارنے میں کامیاب رہی۔  

جی بی انتخابات میں آٹھ حلقوں کے نتائج :

0 comments

 گلگت بلتستان میں بروز اتوار صبح آٹھ بجےسے شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی جہاں گلگت بلتستان کے باسیوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، کُل 23 حلقوں میں ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے آٹھ حلقوں کے مکمل نتائج آگئےہیں،  3 نشستیں پی پی پی ، 2 پی ٹی آئی ، 2  نشستیں آزاد امیدوار  جبکہ  1 نشست ایم ڈبلیو ایم نے حاصل کی ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ذکریا نے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کو ہرا دیا جن کا تعلق پی پی پی سے ہے، ضلع گانچھے سے پی پی کے  نامزد امیدوار محمد اسماعیل جیت گئے، پی ٹی آئی کے امیدوار فدا محمد ناشاد اور مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان  سابق سی ایم اپنے حریف امیدواروں سے پیچھے  رہ گئے ، جبکہ ایک حلقے میں اب تک کسی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موصول نہیں ہوا ، اب تک باقی نشستوں اور حلقوں میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

اتوار، 15 نومبر، 2020

آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے ہوگئی:

0 comments

آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی طے ہوچکی ہے جس کی کی تقریب ستائیس نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی، اس خبر کے مطابق بختاور کی منگنی ایک کاروباری شخص محمد یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود سے طے ہوگئی ہے۔ منگنی کی تقریب کے انعقاد کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ، دعوت نامے میں زرداری اور بینظیر بھٹو کی شادی کی تصویر ہے اور کورنا وائرس کی وبا کے بارے میں ہدایات بھی شامل ہیں۔

اس میں درج ہے کہ منگنی کی تقریب میں ایک خاص تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا اور اس میں سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھے جانے کا بھی ذکر موجود ہے، دعوت نامے کے مطابق تقریب میں تمام شرکت کرنے والوں کو شرکت سے پہلے اپنا کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہےاور ای میل کے ذریعے اپنی منفی کورونا ٹیسٹ کی کاپی جمع کرانا لازمی ہے، ظاہر ہے کہ اگر کسی کی رپورٹ مثبت ہے تو وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کرپائے گا،  ہدایت کے مطابق تقریب میں موبائل فون ممنوع قرار دیا گیا ہے،  واضع رہے کہ آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کل تین بچے ہیں جن میں بلاول پہلے نمبر پر جن کی پیدائش 1988 میں ہوئی ، جب کہ بختاور بھٹو زرداری کی  پیدائش 1990  اور ان کی تیسری اور آخری اولاد آصفہ بھٹو زرداری ہیں جو کہ 1993 میں پیدا ہوئی، ایک صارف زہرا بھٹو نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بھٹو خاندان میں بہت طویل عرصے کے بعد خوشی کا کوئی موقع آیا ہے۔


ہفتہ، 14 نومبر، 2020

لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال تک بند:

0 comments

 لاہور(س-نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو ایک سال  تک کے لئے بند کردیا گیا ، لاہور ایئرپورٹ کی طرف آنے والی پروازوں کو پہلے ہی سے آگاہ کیا جاچکا ہے، ایئر لائنز کو  بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ مسافروں سمیت فیول کی مقدار  بھی کم رکھیں تاکہ طیارے کا وزن کم  سے کم ہو اور ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے میں دقعت پیش نہ آئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے  مطابق مرکزی رن وے  R-36 کو مرمت کرنے کے پیش نظر تمام پروازوں کو لینڈنگ کیلئے بند کردیا گیا ہے، جس کا متبادل سیکنڈری رن 36 ایل کو استعمال کیا جائے گا۔ اس وقت ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر مرمت کا کام جاری ہے،  (سول ایوی ایشن اتھارٹی )سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام کی طرف سے تمام ایئرلائنز انتظامیہ کو اس کے حوالے سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکنڈری رن وے پر ILS  کیٹگری ٹو  سسٹم موجود ہے ، جو طیاروں کو لینڈنگ میں نگاہ کی حد 700 میٹر تک مدد دیتا ہے۔ ایئرلائنز کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ فیول کی مقدار اور مسافروں کی تعداد بھی کم سے کم رکھیں ۔

جمعہ، 13 نومبر، 2020

کراچی:محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایکشن، دو دہشتگرد گرفتار:

0 comments

 (س۔نیوز) کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے منسلک  دو دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا ۔،ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے سائٹ ایریا میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکحنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں آغا حسن  اور سید رضا نقوی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں ملزمان کے دیگر دو ساتھی اوسط رضوی  اور کرار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،  اوسط رضوی کالعدم تنظیم کی جانب سے پاکستان کا ایک منظم سلیپر سیل چلا رہا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث  رہا ہے،   جس نے سال 2012 میں شاہد (شاہد آٹوز کے مالک) کو طیارے والی چورنگی پر ٹارگٹ کر کے مار دیا، سال 2011 میں ڈاکٹر محمود کو ٹارگٹ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، صرف یہی نہیں بلکہ سال 2013 میں عیسیٰ بلوچ کو کلفٹن میں پیچھا کرتے ہوئے قتل کیا ، 2014 میں محمد تنویر اور محمد توصیف (دو بھائیوں) کو ملیر کے ایک بیکری میں ٹارگٹ کر کے مار دیا،  فرار دہشت گرد علی اوسط 25000 روپے ماہانہ کارروائی کیلئے دیتا تھا،  انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،  گرفتار ملزمان سے دونائن ایم ایم کی پستول اور چھےراؤنڈ بھی تلاشی کے دوران برآمد ہوگئے ہیں۔

جمعرات، 12 نومبر، 2020

وزیراعظم کے کہنے پرآرمی چیف نے بلاول کوفون کیا،عاشق اعوان

0 comments

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی میں مزار قائد پر جو واقعہ پیش آیا ، اس کے بعد آرمی چيف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزيراعظم عمران خان کے کہنے پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کو فون کیا، بحران  والی صورت حال کو کنٹرول کرنا بھی انتہائی اہم  امر تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات عاشق اعوان نے کہا کہ فوج نے ايک بار پھر اپنے آپ کو ثابت کرکے دکھایا کہ وہ منظم ادارہ ہے اور ان کے پاس نظامِ احتساب موجود ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کی تردید کی اور کہا کہ یہ بیان کا ذاتی ہوسکتا ہے تاہم ایسا کچھ نہیں۔

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے:

0 comments

 

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ وفات پاگئے۔ ان کی طبیعت چند دنوں سے ناساز ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کرارہے تھے جہاں کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے خلاف مقدمے میں وقار احمد سیٹھ نے ان کو سزائے موت بھی سنائی تھی،  اس واقعے کے بعد ان کی سپریم کورٹ میں تقرری کو رکوا دی گئی تھی جس کی وجہ سے جسٹس وقار نے دو مرتبہ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا  تھا،  جسٹس وقار  مارچ 1961 نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جنم لیا تھا۔ ابتدائی تعلیم پبلک اسکول پشاور سے حاصل کی،  اور 1977 میں ایف جی انٹر کالج سے ہائیر سیکنڈری اسکول کا امتحان بھی پاس کیا اور 1981 میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی،  اس کے بعد 1985 میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی اور اس کے ایک سال بعد یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس  کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 

گوگل فوٹوز کا اپنے صارفین کے لئے مفت اسٹوریج کو ختم کرنے کا اعلان:

0 comments

گوگل پانچ سالوں تک "اعلی معیار" پر لامحدود مفت فوٹو بیک اپ کی پیش کش کے بعد  جب گوگل اکاؤنٹس میں 15 سے زیادہ جِگ استعمال ہوچکے ہیں تو  فوٹو اسٹوریج پر چارج کرنا شروع کردے گا، یہ تبدیلی یکم جون 2021 کو ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ گوگل ڈرائیو کی دیگر پالیسیوں میں بھی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جیسے گوگل ورک سپیس دستاویزات اور اسپریڈ شیٹ کے لئے سپیس دیکھنا وغیرہ، گوگل غیر فعال اکاؤنٹس سے ڈیٹا حذف کرنے کی ایک نئی پالیسی بھی متعارف کروا رہا ہے جن کو کم سے کم دو سالوں سے لاگ ان نہیں کیا گیا ہے، یکم جون سے پہلے اپ لوڈ کی جانے والی تمام تصاویر اور دستاویزات کا شمار اس 15 جی بی کیپ کے حساب سے نہیں ہوگا ، لہذا آپ کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے کافی وقت ملے گا کہ آیا گوگل فوٹو استعمال کرنا جاری رکھیں یا اپنی تصاویر کو  کسی اور کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کنندہ کے ساتھ سوئچ کرسکتے ہیں۔ صرف یکم جون کے بعد اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر ہی دی گئی سٹوریج کی اپر لمِٹ کے حساب سے گنتی شروع ہوگی۔گوگل پہلے ہی گوگل فوٹو میں اسٹوریج کیپ کے خلاف "اصل معیار" فوٹو اپلوڈز کا شمار کرتا ہے۔ تاہم ، "اعلی معیار" کی تصاویر اور ویڈیو (جو خود کار طریقے سے زیادہ موثر اسٹوریج کے لئے کمپریسڈ ہیں) کیلئے لامحدود بیک اپ لے جانے سے بھی سروس کے سب سے بڑے سٹوریج سپیس کو ہٹا دیا جائے گا۔ یہ فوٹو سروس تھی جہاں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تھی کہ آپ کے پاس کتنا اسٹوریج ہے، گوگل اشارہ کرتا ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مفت اسٹوریج پیش کرتا ہے، آپ کو ایپل کے آئی کلاؤڈ آپ کو فراہم کردہ پلٹری 5 جی بی کی بجائے 15 جی بی دیتا ہے اور یہ بھی دعویٰ کرتا ہے  کہ گوگل فوٹو کے 80 فیصد صارفین کم از کم تین سال تک اس 15 جی بی تک نہیں پہنچ پائیں گے، جب آپ دی گئی لِمٹ پر جانے لگیں گے تو کمپنی انتباہات آپ کو بھیجنا شروع کرے گی، گوگل اسٹوریج مینجمنٹ کے نئے ٹولز بھی گوگل فوٹو میں ڈال رہا ہے ، جس میں ایک ایسا ٹول بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ایسی تصاویر تلاش کرنا اور ان کو حذف کرنا آسان ہوجاتا ہے جن کی آپ کو ویسے بھی مطلوب نہیں، جیسے دھندلی تصویر یا اسکرین شاٹس وغیرہ۔

سندھ میں کورونا سے مزید چودہ ہلاکتیں، چوبیس گھنٹے میں 979 نئے کیسز:

0 comments


 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا  کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر سندھ میں کورونا سے مزید 14 افراد لقمہ اجل بن گئے اورکُل12599 نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے جن میں سے  979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  انہوں نے مزید کہا کہ اب تک سندھ میں153051 کورونا وائرس کے کیسز ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے مزید  314 مریض صحتیاب ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ ابتک 141760 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں، آج کرونا کی وجہ سے ہی مزید 14 مریض وفات پا گئے،  اس طرح اس وباء سے جاں بحق ہونے والوں کی کُل تعداد 2718 تک پہنچ گئی ہے، مراد  علی شاہ  نے کہا کہ اس وقت 8573 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے  پانچ مریضوں کا  آئسولیشن سینٹرز پر علاج ہورہا ہے۔

بدھ، 11 نومبر، 2020

امریکہ میں بربادی، کرونا نے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا:

0 comments

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا  وائرس کے  201,961 ریکارڈ کیسز درج کئے گئے۔ جوکہ  سب سے زیادہ ہے، اس سے پہلے کبھی چوبیس گھنٹوں کے اندر اتنے  ریکارڈ کیسز نہیں آئے تھے، اب تک امریکہ میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، یہاں اب تک ایک کروڑ  پانچ لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آچکے ہیں، کرونا کے باعث اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ لاکھ سے بڑھ  گئی ہیں، واضع رہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا میں سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں ہوئی، جس سے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے  اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار ہے، دوسری جانب امریکہ کے ماہرین  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وبا کے خلاف ویکسین کی تیار ہونے میں کامیابی ملی ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو مسترد کیا:

0 comments

 چند دن پہلے امریکا میں منعقد ہونے والے  انتخابات میں جو بائیڈن جیت گئے جو کہ  امریکہ کے نئے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، جس کو ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا،  انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ سے غیر جانبدارانہ طور پر شفاف گنتی کی جائے ۔ ان کا مزید کہنا  ہے کہ ہم بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اصل نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہو جائیں گے، امریکا کو دوبارہ ایک بڑا اور عظیم ملک بنائیں گے،   ہم دوبارہ انتخابات جیت جائیں گے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہموار انداز میں اقتدار کی منتقلی ہوگی۔

سیاست ایک خدمت:

0 comments

(تحریر: غلام عباس ہنزائی) سیاست سے مراد ریاست کا علم ہے بعض مصنفین علم سیاسیات کو ریاست اور حکومت دونوں کا علم قرار دیتے ہیں۔  عملی طور پر سیاسیات کی تین اقسام ہیں، نظریاتی, مصالحتی, اور مفاداتی، ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست میں پہلا نظریاتی سیاست دان تھے انہوں نے اسلام ھمارا دین, جمہوریت  ہماری سیاست، سوشلزم ( اشتراکیت ) ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام، کا نعرہ دیا ،  جو ان کا نظریہ تھا روٹی،  کپڑا، مکان،  اور تعلیم  و صحت  کو انسان کی بنیادی ضروریات قرار دیا  اور ان ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری  قرار دی،  دور حاضر میں سیاست کچھ مفاد پرست لوگوں کے ہاتھوں میں ہونے کی وجہ  سے اس کا اصل مفہوم اور مقصدیت پامال ہو گیا ہے جس کی وجہ  سے لوگ نفرت کرنے لگے ہیں اور وہ ہر اچھے شخص کو سیاست سے دور دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست فقط جھوٹ, خیانت, بددیانتی, لوٹ مار  اور دھوکا دہی کا نام ہے جبکہ سیاست ایسی چیز نہیں, بلکہ سیاست رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر  پاکیزہ انسانی  و معاشرتی خدمت کرنے کا نام ہے. تو ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا آج کے دور میں پڑھے لکھے باشعوراور باکردار نوجوانوں کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یا نہیں؟ میں یہ سمجھتا ہوں کہ  سیاسی بصیرت بنیادی عنصر ہے جس کے ذریعے ایک تعمیری سوچ رکھنے والا اور ترقی پسند معاشرہ معرض وجود میں آتا ہے جب ہمارے لوگ ہر شعبہ ہائے زندگی  و مکتب ہاے فکر میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں  کے ساتھ  معاشرے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں تو سیاست میں کیوں نہیں  جبکہ سیاست کا محور ہی اعلی معیار زندگی و معاشرتی انصاف اور پاکیزہ انسانی خدمت ہے اگر ایسا ہے تو آئے کیوں نہ ہم تاریخ رقم کردے اور بحیثیت باشعور پڑھی لکھی قوم گلگت بلتستان نہ صرف پاکستان  کو بلکہ تمام انسانیت کو پوری دنیا کو پیغام دےاور سیاست کی دنیا میں انقلاب برپا کر دے کیونکہ گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے. اور تعلیم و تربیت میں  اپنی خاص پہچان رکھتا ہے اور بلخصوص ہنزہ  گلگت بلتستان کا چہرہ ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں ثقافتی و سیاحتی اور تعلیم و ہنر کے اعتبار سے ہنزہ اپنا منفرد مقام رکھتا ہے.اس لئے گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے اور  باشعور نوجوان صوبے میں  سیاسی و شہری حقوق سے نابلد اور ایسے لوگ جو حکومت و ریاست میں فرق نہیں سمجھتے ہیں ان تمام لوگوں کو ان  کے حقوق کے تحفظ اور استعمال کا شعور دیں اور ایک باشعور قوم کی طرح ملک و قوم اور دستور و آئین کی بالادستی قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

آئی جی سندھ کے اغواء کی رپورٹ کو عام کرنا چاہیئے،شاہد خاقان:

0 comments

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک ریفرنس کی سماعت  کے لئے پیش ہونے کے موقع پر مطالبہ کہا کہ آئی جی سندھ کے اغواء کی رپورٹ عام لوگوں تک پہنچنا چاہیئے، وگرنہ مسئلہ واضع نہیں ہوگا،  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ نہیں آئی ، رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا ہےکہ کچھ افسران نے جذباتی فیصلہ کرکے ان کو اغواء کر لیا، شاہد سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے اپنے بارے میں کہا کہ مجھ پر اختیارات سے تجاوز کا الزام لگایا گیا ہے نہ کہ کرپشن کا یا کوئی اور الزام ہے،آئی جی کے بارے میں کہا کہ ان کے اغواء کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے قتل کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
 

منگل، 10 نومبر، 2020

اظہر علی کپتانی سے دستبردار:

0 comments

کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر نے  اپنے عہدہ  چھوڑ دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کی طرف سے بابر کو ٹیسٹ ٹیم کا کیپٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ  چند روز قبل یہ خبر چل رہی تھی  کہ اظہر علی کی جگہ One-Day اور T-20  کا کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کیپٹن مقرر کئے جانے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے حدیث شریف پڑھ کر سنایا:

0 comments

(غیر ملکی میڈیا ) نئے امریکی صد جوبائیڈن نے ایک حدیث شریف سنا کر وہاں کے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ جوبائیڈن نے امریکا میں مقیم مسلم کمیونٹی کے علاوہ پوری دنیا کے امت مسلمہ کو نصیحت آمیز پیغام دیا ، جو بائیڈن نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلعم  نے فرمایا  ہے کہ ’جو تم میں‌ سے کوئی برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرے اور اگر کسی کے پاس اتنی طاقت نہیں تو اس کو زبان سے روکے اور اگر اتنی طاقت بھی نہیں تو اس کو دل سے برا جانے،" نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے اور مسلمانوں نے اس کو سراہا ہے، نئے صدر نے کہا کہ ہم سب کو اس طرف بڑھنا چاہیے کہ اپنی خاندانوں، محلے والوں ، رشتے ناطوں اور ملک کےلیے کیا بہتر ہے اور اگر اس پر عمل بھی کریں تو اسی میں کامیابی ہے۔

پیر، 9 نومبر، 2020

*انتخابات، امیدواران اور حقیقت*

0 comments

(تحریر: سمیع اللہ ہنزائی) گلگت بلتستان میں چند دنوں کے اندر انتخابات زور و شور سے اپنے عروج پر ہوں گے۔ ہر امیدوار اس تگ و دو میں ہوگا کہ وہ اپنے اپنے دلائل اور مستقبل کا لائحہ عمل عوام کے سامنے واضح کرکے عوام سے ووٹ لے کر انتخابات جیت جائے۔ کوئی لوگوں کو راغب کرنے کے لیے جلسے کی شکل میں چپورسن جارہا ہوگا تو کوئی نعرے لگاتے ہوئے ریلی کی نمائندگی کرتے ہوئے شمشال جارہا ہو گا پھر کوئی علاء دین کا خیالی چراغ دکھاتے ہوئے ناصر آباد، خانہ آباد اور حسین آباد جارہا ہوگا حتی کہ یہ ووٹ لینے کی خاطر عوام کے لئے وہ سب کچھ کرنے کو تیار نظر آئیں گے جو کہ ان کے بس میں بھی نہ ہو۔ یہ اگر انتخابات جیت  بھی  جاتے ہیں اور اسمبلی میں وزارت کی سیٹ پر فائض نظر آتے ہیں تو اس وقت یہکسی کو پہچانتے ہی نہیں۔ پھر اپنی مدت پوری کرنے کے بعد جب انتخابات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوتا ہے تو یہی وزراء ہر گلی کوچے میں در در ٹھوکریں کھاتے ہوئے ووٹ کی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ یہ سیاست بھی خدا نے کیا چیز بنائی ہے کبھی وزیر تو کبھی بھکاری۔ بہرصورت یہ قدرت کا نظام ہے لیکن ہمارے پورے وطن عزیز ارض پاکستان میں شروع سے لے کر آج تک کوئی رہنما یا وزیر اپنے ملک کے ساتھ ہمدرد نظر نہیں آیا، سب اپنے اپنے انداز سے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔ اگر کوئی ان کو چوری کرتے ہوئے دیکھ بھی لے تو اس کو بھی یہی عمل لالچ دے کر سکھاتے ہیں کہ "خود بھی کھالو اور مجھے بھی کھانے دو
"۔14 اگست 1947ء سے لے کر اب تک تاریخ میں صرف دو ہستیاں منظر عام پر آئیں جنھوں نے ملکی سالمیت، بقا، استحکام اور امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے سعی بلیغ کیا۔ اولا بانئ پاکستان اور دوسرا سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنھوں نے ضرب عضب مشن متعارف کرکے ملک میں دہشت گردی کی دائمی ناسور کو ختم کردیا اور یہ مشن کسی نہ کسی شکل میں اب بھی جاری ہے۔ ان دونوں شخصیات کا نام تاریخ میں رقم ہوچکا ہے۔ خیر ہورہی تھی بات انتخابات اور بازاری سیاست کی۔ تو جناب والا! اب انتخابات قریب ہیں۔ کوئی امیدوار یہ دعوٰی کرے گا اوائل سے ان کے ماں باپ وزراء رہے تو وہ سیاست کرنا اچھی طرح جانتا ہے تو کوئی یہ دعوٰی کرے گا کہ خود پہلے بھی وزیر رہا ہے، کوئی یہ کہ اس نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ سیاست کے لئے قربان کیا ہے تو کوئی قوم پرست ہونے کا دعویدار، تو ان میں سے کچھ نئی نئی شکلیں نظر آئیں گی لیکن ہر کوئی خود کو منجھا ہوا ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ شروع سے اب تک ہنزہ اندھیرے میں ڈوبا رہا، اتنے وزراء یہاں سے منتخب ہونے کے باوجود کسی نے بھی اپنے علاقے کو روشن کرنے کا ہی نہیں سوچا لیکن جب انتخابات ہونے لگتے ہیں تو ہر ووٹ کا بھکاری عوام کو چکمہ دینے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ یہاں ہر طرف روشنی پھیلائے گا۔ وہ آدمی جو اپنے گھر میں چمنی نہیں جلا سکا وہ پورے علاقے کو کیا خاک روشن کرے گا۔ ارے محبت کے جھوٹے دعویدارو! کیوں اپنے ہی علاقے کے بھائیوں کو دھوکہ دیتے ہو؟ یہ صاف صاف بولنے سے کیوں کتراتے ہو کہ تھوڑا پیسہ اکٹھا کرنا اور نام کمانا مقصود ہے؟ ہنزہ کو "زمین پر جنت" کہنے والو! کبھی کسی نے سوچا بھی ہے کہ یہ کیسی جنت ہے جو اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے۔ آج کل کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا سے جڑے رہنے کے لئے انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں، سیاحوں کے لئے یہ تو اور پریشانی کا باعث بن چکا ہے، افسوس یہ ہے کہ خود قوم سوئی ہوئی ہے اور یہ لوگ خود ترقی کرنا نہیں چاہتے، دنیا کے کسی بھی کونے میں عوام کے لئے مشکل وقت میں حکومت وقت اگر عوام کو نظرانداز کرے تو وہ لوگ سڑکوں پر نکل کر اپنی بات منوا لیتے ہیں لیکن چند سال پہلے سانحہ علی آباد میں شہید باپ بیٹا جو حادثے کا شکار ہوگئے تو لوگوں کے دلوں میں خوف اتنا گھر کرگیا کہ انہوں نے سڑکوں پر نکلنا ہی بند کردیا۔ اب یوں لگتا ہے کہ ان کے تمام مطالبات منظور ہوگئے اور اب ان کا کوئی مطالبہ باقی نہیں، تمام سہولیات ان کے لیے میسر ہیں۔ ارے ہنزہ کے باشعور اور ہوشمند بھائیو! آج تک جن قوموں نے بھی ترقی کی ہے وہاں کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اس لئے وہ عیش و عشرت میں نظر آتے ہیں، اسی طرح ہنزہ کے لئے بھی جو قربانی دینی تھی وہ شہید باپ اور بیٹے نے دے دی (اللہ ان کی مغفرت فرمائے)۔ اب مزید ڈرنے کی ضرورت نہیں اور کسی وزیر یا سیاسی رہنما کے آسرے  بیٹھنے کی بھی ضرورت نہیں اب محض اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور بس۔ پچھلے چند مہینوں میں کسی بھی طریقے سے ہنزہ کو روشن کیا جاتا تھا تو عوام کو ایسا لگا کہ بس بجلی کی کمی اب پوری ہوگئی۔ لیکن افسوس کہ ہنزہ کے عوام کا کوئی بھی فیصلہ دیرپا نہیں ہوتا۔ وہ جو بجلی کا نظام تھا وہ وقتی تھا جسے میرے خیال میں  جگاڈ کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ یہ کوئی مستقل حل نہیں تھا، اب مستقل طور پر ہماری ضرورت پوری کرنے کوئی ہمارے پیچھے کوئی نہیں آئے گا جس طرح پیاسے کو کنویں کے پاس جانا پڑتا ہے ایسا ممکن نہیں کہ کنویں خود چل کر پیاسے کے پاس آئے۔ آج کل صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہنزہ کے چرچے ہیں، تعلیم اور سیاحت کے شعبے میں تو ہنزہ نے کب کا میدان مارا ہے، لیکن باہر سے آنے والا ہر سیاح پریشان ہوجاتا ہے اس لیے کہ موبائل چارج کرنے کے لیے بھی بجلی میسر نہیں، انٹرنیٹ تو اور دور کی بات ہے، پس اب اگر ہم تمام آپس میں متحد ہو جائیں اور پرزور مطالبہ کریں تو کسی کا باپ بھی ہنزہ کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ اب انتخابات ہونے میں چند دن باقی ہیں، لہٰذا ہم سبھی کو خداوند عالم نے جو عقل کی نعمت سے نوازا ہے اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ووٹ اس امیدوار کودینا ہوگا جو ہم سب کا بھلا سوچتا ہو چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو، ہمیں پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیئے، اس لئے میری تمام ہنزہ والوں سے فردا فردا  عاجزانہ التماس ہے کہ ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پورے علاقے کے خیرخواہ کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ پورے علاقے کے مطالبات منظور ہوسکیں اور آپ کی "زمین پر جنت" ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے۔ والسلام۔

کورونا سے جنگ عظیم سوئم کا خدشہ:

0 comments

 (خبر رساں ایجنسی )برطانیہ کے ڈیفنس چیف نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر جو معاشی بحران پیدا ہوا ہے اس سے جنگ عظیم سوئم کا خدشہ نمایاں ہوگیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ان کے اپنے ملک اور دوسرے تمام ممالک کو تاریخ سے سبق حاصل کرلینا چاہئے۔ چیف آف ڈیفنس کارٹر نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جاری علاقائی تنازعات سے ممکنہ جنگ چھڑنے کے خطرات منڈلا رہے ہیں ،  تاریخ میں مختلف ممالک کے اتحاد سے قائم ہونے والی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہی عالمی جنگیں چھڑی تھیں جن کا مقصد صرف اپنے مفادات کا تحفظ تھا، پہلی اور دوسری جنگ عظیم بھی جارہیت کی وجہ سے چھڑ گئی تھیں، ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ حالیہ عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں موجود پریشانی کی صورتحال میں کسی بھی قسم کی جارحیت خطرے کا باعث بن سکتی ہے، ڈیفنس چیف نے کہا کہ تیسری جنگ عظیم کا واضح خطرہ تو نظر نہیں آرہا پھر بھی اس کے خدشے کا ادراک انتہائی لازمی امر ہے۔

ٹرمپ کے وائٹ ہاوس چھوڑتے ہی بیوی کے چھوڑنے کا امکان:

0 comments

 (ذرائع) امریکی صدر ٹرمپ حکومت کے ایک سابق وزیر نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا  منتظر ہیں کہ کب ان کے شوہر وائٹ ہاوس کو خیر باد کریں گے، ان کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے ساتھ ہی میلانیا ٹرمپ سے طلاق لینے  جارہی ہیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کے ساتھ ہی ایک اور صدمہ برداشت کرنا ہوگا کیونکہ میلانیا اپنے شوہر سے جلد طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے،  اس سے قبل بھی جب ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر ان کی اہلیہ زار و قطار روئی تھی کیونکہ میلانیا کو یقین ہی نہیں تھا کہ اُن کے شوہر انتخابات جیتنے والے ہیں۔  وزیر نے بتایا کہ انتخابات میں کامیابی کے پانچ ماہ تک میلانیا وائٹ ہاؤس شفٹ  ہی نہیں ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ میاں بیوی کے وائٹ ہاؤس میں بھی الگ الگ  کمرے ہیں  کیونکہ ان کی شادی ایک سمجھوتے کے تحت ہوئی ہے جس کے تحت وہ دونوں الگ رہتے ہیں، یہ دونوں صرف دن میں اکٹھے ہوتے ہیں، واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے ووٹوں کی کل تعداد 273 ہوگئی جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن امریکا کے 46ویں نئے صدر منتخب ہوچکے ہیں دوسری طرف اُن کے حریف ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے کُل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

اتوار، 8 نومبر، 2020

انڈیا کی 18 سالہ لڑکی کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا:

0 comments

نیلانسی پٹیل جو کہ 18 سالہ لڑکی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھتی ہے اپنے بال 6 فٹ 7 انچ لمبے کرنے کا عالمی اعزاز رکھتی ہے، دو سال پہلے 2018 میں گنیز بُک میں دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے اگلے سال پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا، پچھلے سال نیلانسی پٹیل کی عمر 17 سال تھی جبکہ ان کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ 2 انچ تھی، اب تیسری بار سال 2020 میں 18 برس کی عمر میں ایک بار پھر سب سے لمبے بال رکھنے والی نوجوان لڑکی کا اعزاز اپنے نام کرکے گنیز بک میں اپنا نام رقم کرادیا۔ نیلانسی کے مطابق بچپن میں ان کے بال غلط کٹنے کی وجہ سے فیصلہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ اپنے بال نہیں کٹوائے گی، لڑکی کا کہنا ہے کہ بال بہت ہی زیادہ لمبے ہونے کی وجہ سے زمین کو چھوتے ہیں جس کی وجہ سے اونچی ایڑھی والے جوتے پہننے پڑتے ہیں، مزید وضاحت کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں اس کے گھر والوں نے بھی ساتھ دیا اور سارا کریڈٹ فیملی کو جاتا ہے جنھوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد:

0 comments

 پی ایس ایل (پاکستان سُپر لیگ) فائیو میں شرکت کرنے کیلئے مزید بین الاقوامی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ، ویسٹ انڈیز کے کارلاس براتھ ویٹ بھی آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو پاکستان سُپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے،  لنڈن کے چیڈاک والٹن اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی میں متوقع آخری چار میچوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں شروع کردی ہیں،یاد رہے کہ  پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع ہوگئی ہے۔

ماڈل ایان علی کے فیلٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش:

0 comments

 ماڈل ایان علی کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کے ذریعہ کراچی میں ان کے فلیٹ پر قبضہ کیا جارہا ہے، فلیٹ کو فروخت کرنے کا ایگرینمٹ بھی تیار ہوا ہے جس پر ان کے جعلی دستخط بھی موجود ہے، ایان علی نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جعلی معاہدے پر میرا شناختی کارڈ نمبر بھی غلط درج ہے، ادھر یو اے ای پولیس نے تیار کردہ بینک چیک کو بھی جعلی قرار دیا ہے،  ایان علی نے حیرت کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ میری پاکستان میں غیر موجودگی میں میرے فلیٹ پر قبضے کی کوششیں جارہی ہیں، میں نے اپنے فلیٹ کسی کو فروخت ہی نہیں کیا ، ماڈل ایان علی نے وضاحت کیا کہ فراڈ اور جعل سازوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کردی ہے۔

گلگت بلتستان سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

0 comments

بلاول ہنزہ میں خطاب کرتے ہوئے
 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وادی ہنزہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے ہمارا تین نسلوں کا ساتھ ہے۔ ہنزہ میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں 3 نسلوں کے رشتے کو پھر سے قائم کرنا چاہتا ہوں، جو مِشن شہید ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کا نامکمل رہ گیا ہے وہ ہم اور آپ مل کر پورا کریں گے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو اسک شناخت سابق صدر آصف علی زرداری نے دلائی ہے، ہم ہنزہ کے عوام کو روزگار دلائیں گے،گلگت  بلتستان کے عوام کو صوبہ  بنا کے دینا ہے، جی بی کے نمائندے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیٹ بھی دلانا ہے، بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کے چوراہے پر ہے، افسوس سے پوچھنا پڑ رہا ہے کہ سی پیک کہاں ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک سب تو سب سے پہلے یہاں سے شروع ہوجانا چاہیے تھا، بلاول نے مزید کہا کہ سب سے پہلے سی پیک کا فائدہ میں جی بی کے لوگوں کو ملنا چاہیے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں میں جی بی کے عوام کو روزگار فراہم کریں گے۔

جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں نئے صدر منتخب ہوگئے۔

2 comments

 امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن 290 ووٹوں کے ساتھ امریکا کے 46ویں نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہ ہو سکا تھا آخر کار نتائج کے آنے کے  بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 ہوگئی۔ یاد رہے کہ صدر منتخب ہونے کے لئے کُل 270 ووٹ درکار تھے دوسری طرف حریف ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور حالیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملے ہوئے ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بائیڈن وقت سے پہلے فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس طرف امریکی میڈیا نے بھی خبر جاری کیا ہے کہ جو بائیڈن پنسلوانیا کے 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد ان کے کُل ووٹوں کی تعداد 290 ہوگئی  ہے اور صدر بننے کے لئے ہدف آسانی سے مکمل کرلیا ہے اسی طرح جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں نئے امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جمعہ، 6 نومبر، 2020

سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری:

0 comments

 ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے اہم فیصلے کرڈالے۔ این سی او سی نے 20 نومبر سے اِن ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی لگا دی، سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت سمیت کئی بڑے فیصلے کئےہیں۔ این سی او سی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیج ٹو کے تحت ماسک نہ پہننے والوں پر سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021ء تک پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی ایک ہزار افراد سے زائد کی شرکت کرنے کی بھی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔  این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ این سی او سی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا باقی پچاس فیصد گھر سے ہی کام کرے۔ این سی او سی کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔ حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میر پور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی اسی حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق حکمت عملی کے تحت گلگت بلتستان ماڈل کو اپنایا جائے گا جبکہ فیصلے پر عمل درآمد 7 نومبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری تک جاری رہے گا۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...