گلگت بلتستان کے ضلع استور میں منی مرگ کے مقام پر آرمی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو میجر سمیت چار فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں، آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کے روز حادثہ پیش آنے کی وجہ جہاز کی تیکنیکی خرابی تھی، بیان کے مطابق پائلٹ میجر محمد حسین کے ساتھ 4 فوجی جوان سوار تھے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک سپاہی میجر عبد القدیر (جو کہ ایک برفانی تودے کی زد میں آکر شہید ہوئے تھے) کی میّئت لے کر سی ایم ایچ اسکردو کے لئے آڑان بھرا تھا اچانک تیکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی اور ہیلی کاپٹر میں سوار 4 آرمی آفیسر شہید ہوگئے۔
پیر، 28 دسمبر، 2020
منی مرگ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 4 آرمی جوان شہید
پائلٹ کی طبیعت ناساز، گلگت کی پرواز منسوخ
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت سے گلگت پہنچنے والی فلائٹ 606 کے پائلٹ کی طبیعت اچانک سفر کے دوران خراب ہوگئی اور جہاز کے لینڈ کرنے کے ساتھ ہی پائلٹ کو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جس کی وجہ سے گلگت سے واپس طیارہ اسلام آباد نہیں جا سکا۔ پائلٹ ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے اعلامیے کے تحت موسم کی خرابی کی وجہ سے آج پیر کے روز 28 دسمبر کو گلگت اسلام آباد پی کے 605، 506،507، اور 508 پروازوں کو کینسل کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے 10مزید 55 افراد ہلاک
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہوگئی ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں کے اندر مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے اور این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی ہے۔ ایک ہی دن میں چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں میں سے آدھے وینٹی لیٹر پر بھی تھے جو کہ تشویشناک حالت میں تھے، اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ صوبہ سندھ سے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب ہے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488 ہیں جبکہ صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر مزید تقریباً دو ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔
پیر، 21 دسمبر، 2020
صدیوں بعد آج دو بڑے سیاروں کا ملاپ ہوگا
صدیوں بعد آج نظامِ شمسی کے دو بڑے سیارے یعنی زحل اور مشتری ایک دوسرے کے انتہائی قریب آرہے ہیں، یہ انتہائی حیران کن منظر ہوگا کیونکہ وہ دونوں اپنے سائز سے دوگنا بڑے دکھائی دیں گے۔ یہ منظر 21 دسمبر کو سورج کے ڈھل جانے کے کچھ دیر بعد آسمان پر جنوب مغرب کی سمت ہوگا۔ یہ دونوں اتنے زیادہ قریب ترین آئیں گے کہ ایک جوڑا نظر آنے لگے گا اور یہ پاکستان سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ عام طور پر یہ بات یاد رہے کہ مشتری چونکہ ہر 20 سال میں سورج کے گرد اپنے مدار میں چکر مکمل کرتا ہے جس کے دوران وہ زحل کے پاس سے گزرتا ہے مگر یہ ایک ایسا نادر موقع ہے کہ یہ دونوں آپس میں صدیوں بعد معمول سے بہت زیادہ ایک دوسرے کے قریب ترین ہوں گے۔ اتفاق کی ایک اور بات یہ ہے کہ یہ رات سال کی طویل ترین رات اور دن سب سے چھوٹا دن ہوگا اور دوسری جانب کرسمس بھی قریب ہے اس لئے کرسچن کمیونٹی کی جانب سے مختلف تاثرات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں۔
ہفتہ، 19 دسمبر، 2020
پہلا صوبہ جو کووڈ 19 حفاظتی ٹیکوں کا آغاز کریگا
جامعہ کراچی میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ:
جمعہ، 18 دسمبر، 2020
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی:
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا:
آکلینڈ میں ہونے والا T-20 میچ میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے ٹیم کپتان شاداب خان نے پہلے ٹی، ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ گراونڈ پچ اچھی لگ رہی ہے، ہم نے پریکٹس بھی بہت اچھی طریقے سے کی ہے اس لئے ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرف نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مچل کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے ٹیم کی پاکستان کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہوگی اور ان کے مایہ ناز کھلاڑی جیک ڈفی پاکستان کے خلاف اپنی اصلی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
جمعرات، 17 دسمبر، 2020
محکمہ برقیات کے ملازمین کی 3 ماہ کی چھٹیاں منسوخ:
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ختم کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لئے محکمہ برقیات کے عملے کی چھٹیاں تین ماہ تک منسوخ کی گئی ہیں، جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے بجلی کے غیر قانونی کنیکشنز اور اسپیشل لائینیں ختم کی جائیں اور غیر قانونی اور خصوصی لگائے گئے ٹرانسفرمرز کو ہٹا دیے جائیں، تاکہ توانائی پر قابو پایا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کی حکمت عملی کو مرتب کیا جائے نالوں میں بجلی گھر لگانے کے بجائے بہتی دریا پر ہی بجلی گھر قائم کیے جائیں تمام کچی سڑکوں کو پکے کردیے جائیں اور ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیع یہ ہے کہ گلگت مثالی اور صاف ستھرا شہر بنائیں۔
دنیا کی پست ترین قد والی خاتون کی 27 ویں سالگرہ:
آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ان کا وزن صرف 4 کلو گرام ہے، گنیز بک آف دی ورلڈ میں جب ان کا نام آیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب یہ خود کو بہت ہی مشہور شخصیت سمجھتی ہیں۔ جیوتی کسانجی کی والدہ سے جب انٹرویو لیا گیا تو انہوں نے اپنی بیٹی کے بارے میں کہا کہ کافی سالوں تک یہ ایک ہی درجے پر ان کا قد رہا اور ایک خاص بیماری کے باعث یہ اپنے قد کو بڑھا نہیں پائی۔
کرونا سے ایک ہی دن میں 105 اموات کا ریکارڈ:
صحت کے عالمی اداروں سے بالخصوص ملکی سطح پر صحت کے اداروں کی طرف سے بار بار عوام کو تنبیہہ کی جارہی ہے کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا ضرور استعمال کریں، ایک دوسرے کے درمیان فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے۔ اگر مزید جو صحت کے اداروں کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو مزید اس وباء کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔
کراچی یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 افراد زخمی
بدھ، 16 دسمبر، 2020
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے اضافہ:
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے پندرہ دنوں کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، نئے جاری کردہ قیمتوں کی مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے، ڈیزل بھی تین روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیڑ اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق اب پیٹرول 103.69 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 108.44 روپے جبکہ مٹی کا تیل 70.29 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی قیمتیں صرف 15 دنوں کے لئے مقرر کی گئی ہیں۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 5 سے 6 روپے بڑھانے کی سمری بناکر وزیر خزانہ کو پیش کی تھی۔
کے آئی یو طلبہ کے فیس کی مد میں حکومت 4 کروڑ رقم دے گی، خالد خورشید
گلگت (خصوصی رپورٹ) کے آئی یو (قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے ماسٹرز کی طلبہ و طالبات کے فیس کی مد میں صوبائی حکومت چار کروڑ سے زائد رقم ادا کرے گی کچھ باقی ماندہ فیس کے آئی یو معاف بھی کرے گی، یہ بات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کے پی این سے بات کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی تھے، اس کے بعد یونیورسٹی کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ طلبہ کے ایک وقت کی فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی۔ فیصلے میں یہ طے ہوا کہ صوبائی حکومت طلبہ کے فیس کی مد میں چار کروڑ سے زائد رقم قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو فراہم کرے گی اور طلبہ کے کچھ فیس یونیورسٹی بھی معاف کرنے کا پابند ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے، تعلیم پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور آئندہ بھی تعلیمی بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد ہی میڈیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح صحت اور تعلیم ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پیر، 14 دسمبر، 2020
چاول غذائیت سے بھرپور: ماہرین
ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول غذائیت سے بھرپور ہے اسے جتنا چاہیں استعمال کرسکتے ہیں اگرچہ یہ مصنوعی نہ ہو۔ زیادہ تر لوگوں میں یہ بنیادی غلط فہمی رہی ہے کہ چاول کے کھانے سے وزن بڑھتا ہے، قبض کی شکایت ہوجاتی ہے اور یہ دوسرے کئی بیماریوں کو جنم دینے میں مدد دیتا ہے۔ مگر ماہرین نے ان تمام نظریات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یہ سبزیوں اور مختلف قسم کی دالوں کے ساتھ کھانے سے صحت کے لئے بہت سے فوائد اور مفید ہیں یہ جسم کے لئے فائبر بھی مہیا کرتا ہے جس سے انسانی نظام انہضام اچھی طرح کام کرتا ہے جس کی وجہ سے قبض کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے، بالخصوص رات کو کھانے کے ساتھ چاول کھانے سے اچھی طرح نیند آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چاول ان لوگوں کو بالخصوص کھانا چاہیے جن کو وٹامن بی 12، وٹامن ڈی اور ہیموگلوبین کی کمی کا شکار ہیں۔
دو دنوں کے اندر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے قمیتیں بڑھانے کے لئے پیٹرولیم ڈیویژن کو سمری تیار کرکے بھیج دی ہے۔
خبر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ روپے بڑھائے جانے کے امکانات ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ یہ قیمتیں صرف سمری بناکر متعلقہ شعبے کو بھجوا دی گئی ہے جس کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشورے کے بعد کریں گے۔
امریکی الیکشن کمیشن نے جوبائیڈن کی جیت کا باضابطہ اعلان!
الیکشن کمیشن آف امریکہ نے انتخابات میں ٹرمپ کی شکست جبکہ جوبائیڈن کی جیت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے، واضع رہے کہ تین نومبر 2020 کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں جاری ہونے والے نتائج کو امریکہ کے پچاس سے زائد ریاستوں نے تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ انتخابات کے نتائج کے مطابق کل 548 الیکٹورل ووٹ میں سے جوبائیڈن نے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 ووٹ حاصل کیے تھے۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ نومبر کو امریکہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو ٹرمپ نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن دھاندلی کرکے جیت گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن آف امریکہ نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح جبکہ ٹرمپ کی شکست حتمی ہے۔
اتوار، 13 دسمبر، 2020
ڈائیلاگ کا وقت بیت گیا اب لانگ مارچ ہی ہوگا، بلاول
پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا ہے، اب لانگ مارچ ہی کریں گے، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلیٹر ٹیلی فون کرنا اب بند ہی کردو، ہم اب وفاق ہی پہنچ رہے ہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکمران کو گالی گلوچ اور جھوٹ کے سواء کچھ نہیں آتا، ہم اب کشتیاں جلا کر میدان میں اتر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ غریب کا چولہا بند ہے، چینی مہنگی ہوچکی ہے، ٹرانسپوٹر کا پہیہ جام ہے ان کو غریب عوام کا احساس نہیں ہے، یہ ووٹوں کی جیت سے نہیں بلکہ اہمپائر کی انگلی سے حکمران بن گئے ہیں، مزید انہوں حکومتِ وقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی اور لیلیکٹڈ حکمران اب اپنے گھر جانے والے ہیں اور فتح کی صبح اب جلد ہونے والی ہے۔
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...












