اسلام آباد (س-نیوز) سابق آرمی چیف جنرل
راحیل شریف کے بیان کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسترد کر دیا ہے ۔ جنرل
راحیل شریف کے مطابق جب ن لیگ کی حکومت تھی تو چوہدری نثار نے شہباز شریف کے ساتھ
مل کر انہیں آرمی چیف کے عہدے میں توسیع دینے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے
کہ انہوں نے فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کی بھی تجویز پیش کی تھی، چوہدری نثار نے سینئر قیادت کے ساتھ اختلافات کی
وجہ سے 2018ء کے عام انتخابات میں پارٹی کو
خیر باد کیا تھا، پچھلے ہفتے دی نیوز اخبار میں شائع کردہ اسٹوری ’’کیا راحیل شریف
نے نواز شریف سے توسیع مانگی تھی‘‘ کا
جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے مزید کہا کہ یہاں دوٹوک اور واضح الفاظ میں ان باتوں کی تردید کرنا چاہتا ہوں اور واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے بارے
انصار عباسی نے دی نیوز میں جو آرٹیکل لکھا ہے، میں حیران ہوں کہ میں ایسا کیسے کرسکتا تھا جب مجھے ایسا کرنے کے لئے وزیر اعظم نے نہ کوئی اختیار دیا اور نہ ہی میرے پاس کوئی جواز تھا، انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مذاق یہ ہے کہ ہم نے
فیلڈ مارشل کے عہدے کی پیشکش کی ، ایسی تجویز میرے ذہن میں بھی آئی بھی نہیں، تاہم ان سے پوچھنے پر انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص
بیانات پر سب سے زیادہ کھل کر بات کرنا مناسب نہیں کیونکہ پہلے سے ہی بگڑے ہوئے حالات
مزید ابتر ہوجائیں گے۔
تازہ ترین :
Loading...
جمعرات، 19 نومبر، 2020
چوہدری نثار نے جنرل راحیل شریف کے بیان کی تردید کی:
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔