تازہ ترین :
Loading...

جمعہ، 28 مئی، 2021

میرٹ کے خلاف تقرریوں پر حلف نہیں لوں گا: چیف جسٹس گلگت بلتستان

0 comments

ججز کی تقرری میرٹ پر نہ ہوں تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے، نائب قاصد کی بھی غیر قانونی سفارشی بھرتی نہیں ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت اور سروسز ٹریبونل میں وکلاء میں سے تقرریاں کریں گے۔ چیف جسٹس ملک حق نواز

گلگت چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے کہا ہے کہ میں خالی آسامیوں  پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، چیف کورٹ سروسز ٹریبونل سمیت دیگر عدالتوں میں تعصبات سے پاک اوربالاتر ہوکر مذہبی کوٹے کو ختم  کرکے میرٹ پر ججز کی تقرری عم میں لائی جائیں، اگر میری مشاورت کے بغیر کسی جج کی تقرری عمل میں لائی گئی تو میں حلف نہیں لوں گا اور استعفیٰ دیگر گھر چلا جاؤں گا، مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات مجھے حاصل ہیں کسی کو چھیننے نہیں دوں گا اور نہ ہی اس کا کسی کو مداخلت کی اجازت دوں گا کیونکہ ججز کی تقرری میرٹ پر نہ ہوں تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انسانی حقوق کونسل نے فلسطینیوں کے حق میں تحقیقات کا اعلان کردیا

0 comments

 

انسانی حقوق کونسل نے فلسطینیوں سے زیادتیوں سے متعلق کھلی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  برائے اقوام متحدہ نے گزشتہ روز غزہ میں حماس  اور اسرائیل کے مابین گیارہ روز سے چلنےوالے تنازع میں وقوع پزیر ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  پیش کردہ قرارداد کو انسانی حقوق کونسل نے منظور کر لی ہے، کونسل کے 47 اراکین میں سے 24 ممبران نے اس پیش کردہ قرارداد کے حق میں اپنا ووٹ دے دیا جبکہ دوسری طرف 9 اراکین نے  اس قرارداد کی مخالفت میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس کے علاوہ  14 اراکین نے اس رائے شماری میں سرے سے حصہ ہی نہیں لیا۔

اس قرارداد کو فلسطینی وفد اور او آئی سی  (OIC)کی طرف سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی۔ جس کے تحت مشرق وسطیٰ میں کئی عشروں سے جاری تنازعات کی بنیادی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔ یہ بات یاد رہے کہ اس  11 روز ہ تنازعے کے دوران کل 248 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ دوسری طرف  12 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔

جمعرات، 27 مئی، 2021

خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا

0 comments

 بورے والا کی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تمام بچے صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو اسپتال کے گائنی وارڈ ميں داخل انجینئر محمد ارسلان کی بیوی کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، ايک ساتھ چار بچوں کی پيدائش پر والدین بہت خوش ہیں۔والد کا کہنا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اﷲ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹیڈنٹ ڈاکٹر عمران بھٹی نے بتایا ہے کہ زچہ و بچہ خيريت سے ہیں انہیں اسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہيں چند روز بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر ديا جائےگا۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...