منگل، 28 اپریل، 2020
سندھ میں رمضان المبارک میں مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد
ملک بھر میں لاک ڈاﺅن میں 9مئی تک توسیع
ہفتہ، 25 اپریل، 2020
متحدہ عرب امارات کیلئے خصوصی پروازوں کے کرایے میں کمی کا اعلان
وزیراعظم کے معاون
خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی آئی اے متحدہ عرب امارات کیلئے خصوصی پروازوں کا
کرایہ 20 سے30 فیصد کم کررہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں سے ورچوئل
گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا
اطلاق 25 اپریل سے خصوصی پروازوں پر ہوگا۔ امارات سے لاہور، پشاور اور اسلام آباد
کی پروازوں کی ٹکٹ 1110 درہم کردیا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ ملتان کے
لیے ٹکٹ 957 درہم اور کراچی کے لیے 810 درہم مقرر کیا گیا ہے۔ ہماری ترجیح ملازمت
کھو دینے والے پاکستانیوں کو واپس لانا ہے۔قونصل جنرل دبئی کا کہنا ہے کہ مختلف
ائیرپورٹس پر 125 سے 250 درہم ٹیکس ٹکٹس میں علیحدہ شامل کیا جائے گا۔دریں اثنا
پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانےکے لیے 27
پروازیں چل رہی ہیں، رواں ہفتے میں 1260 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ امارات سے پاکستانیوں کی واپسی میں 4 سے 5 ہفتے لگ
سکتے ہیں۔
کرونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد
1 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، امریکا میں 50 ہزار سے زائد جبکہ اسپین میں 22
اور فرانس میں 21 ہزار افراد کورونا کا شکار بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
ہیں۔ امریکا میں وائرس کے
مہلک وار نہ رکے، 24 گھنٹوں میں 32 سو افراد جان سے گئے، جس کے بعد وہاں پر اموات
50 ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی۔ اٹلی
میں 50 ہزار افراد کورونا وائر س کا شکار بنے ہیں۔ اسپین میں 22 ہزار، فرانس میں
21 ہزار، برطانیہ میں 18 ہزار اور ایران میں 5 ہزارسے زیادہ اموات سامنے
آچکی ہیں۔ چین میں کورونا کی نئی لہر روکنے کے لیے ہربن شہر کو مکمل لاک ڈاؤن
کردیا گیا۔ بلجیم میں کورونا وائرس سے 189 افراد انتقال کرچکے ہیں، جس کے بعد مرنے
والوں کی تعداد 6 ہزار 679 ہوگئی ہے۔
جمعہ، 24 اپریل، 2020
کورونا ریلیف فنڈ میں پونے تین ارب روپے جمع
لاک ڈاؤن کے باعث متاثرین کی امداد کے لیے
احساس ٹیلی تھون نشریات میں شہریوں، ملک سے باہر مقیم پاکستانیوں، صنعت کاروں، اور
کھلاڑیوں کی طرف سے بھرپور امداد کرنے کے اعلانات سامنے آگئے، جس کے نتیجے میں 55
کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع ہوچکی ہے جبکہ کورونا ریلیف فنڈ میں پورے تین ارب روپے
جمع ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بھی "احساس ٹیلی تھون" میں شرکت
شرکت کی جہاں ایک نجی ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے نے کہا کہ احساس پروگرام جیسا ایک
تاریخی شفاف پروگرام آج تک کبھی نہیں ہوا، وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس پروگرام پر سیاست
نہیں کرنا چاہیے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ
سے لوگوں کی جمع پونجی ختم ہورہی ہے ، دنیا کی تاریخ میں ایسی بد ترین صورتحال تاریخ
میں کبھی نہیں آئی، جو آگے وقت آرہا ہے اس میں قوم کو تکلیف و مشقت اٹھانی پڑے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پیسا خرچ کر رہی ہے لیکن متاثرین اتنے ہیں کہ اس کے
لیے بڑا رقم درکار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ اللہ کی راہ میں سچے دل سے خرچ کرتے ہیں تو انسان کسی
صورت خسارے میں نہیں ہوتا، کسی ضرورت مند کی مدد کرنے سے انسان کے دل کو سکون ملتا
ہے اور اطیمنان حاصل ہوجاتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا کی تیار کردہ ویکسین کا تجربہ
آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر سارہ فگبرٹ کے
مطابق کورونا وائرس کے لیے تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا گیا ہے۔ سارہ
فگبرٹ نے بتایا کہ کورونا ویکسین سے متعلق ہماری پوری ٹیم بہت پرامید ہے۔ ان کا
کہنا تھا کہ ہماری ساری ٹیم نے اس ویکسین کو تیار کرنے میں بہت محنت کی۔ پروفیسر
سارہ فگبرٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کام چار ماہ کے انتہائی قلیل مدت میں سرانجام
دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویکسین کی تیاری کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کو
ہر لحاظ سے مدنظر رکھا گیا ہے۔ خاتون پروفیسر کا کہنا تھا کہ اوائل میں ویکسین کا تجربہ 18 سے 55
سال تک کی عمر کے لوگوں پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں
کی تعداد 26 لاکھ 97 ہزار 316 ہوگئی ہے، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 88
ہزار 857 ہے۔ جبکہ 7 لاکھ 39 ہزار 945 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا
سے مزید 638 ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 18ہزار 738 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے
مزید 4583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں یوں مجموعی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 78 ہوگئی۔
بدھ، 22 اپریل، 2020
رمضان میں مسجدحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف، نماز نہیں ہوگی
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سعودی عرب نے رمضان میں مسجد حرام
اور مسجد نبوی میں اعتکاف اور نمازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی عرب میں
الحرمین الشریفین کے جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مسجد
حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے
پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ الحرمین الشریفین
کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ مسجد حرام
اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی حاضری معطل رہے گی اور دونوں مقدس مقامات پر افطار
کا دسترخوان بھی نہیں ہوگا۔ اس کے متبادل کے طور پر ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ’
افطار باسکٹ ‘ منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے پر عمل درامد مکہ مکرمہ اور مدینہ
منورہ کے سکریٹریٹس کے تعاون سے کیا جائے گا اور حرمین شریفین میں دسترخوان لگانے
کے بجائے اب مستحق افراد میں افطار باسکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو طلب کرلیا
مسلم لیگ
ن کے صدر شہباز شریف کو نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں کل طلب کر لیا، نیب نے شہباز
شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ واضع رہے کہ
اس سے پہلے نیب لاہور نے شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کیا تھا، لیکن انہوں نے پیش
ہونے سے تحریری طور پر معذرت کر لی تھی جس کی وجہ سے نیب نے مزید تفتیش کے لیے
انہیں 22 اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے
کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو دیے گئے سوالنامے
میں کہا گیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا،
پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ شہباز شریف
سے بیرون ملک اثاثوں، بینک اکاؤنٹس، موصول ہونے والے تحائف، زرعی آمدن سمیت دیگر
تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
منگل، 21 اپریل، 2020
گلگت میں لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کردیا گیا:
کرونا وائرس کے وباء کی وجہ سے گلگت شہر میں 22 مارچ سے جاری مکمل لاک ڈاؤن کے
ایک ماہ بعد 20 اپریل سے نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا، گھروں تک
محدود شہریوں نے نئے شیڈول کے پہلے روز نرمی کے مقررہ اوقات کار میں اشیائے ضرورت
کی خریداری کی، گلگت شہر میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تعمیرات عامہ سے متعلق
دکانیں، بیکریز، جنرل سٹورز، گوشت کی دکانیں، پولٹری دکانیں، سنیٹری سٹورز، میڈیکل
سٹورز اور سبزی کی دکانیں کھولی گئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق صرف پیر سے جمعرات
تک جزوی لاک ڈاؤن جبکہ جمعہ تا اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تاہم رمضان المبارک کے
لیے نئے ایس او پیز کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
بدھ، 15 اپریل، 2020
پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ دو ہفتے کی توسیع:
پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ دو ہفتے کی مزید توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی قرار دی گئی ہے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا لازمی قرار دی گئی ہے تاہم اس وقت یہ جزوی طور پر لاک ڈاؤن جاری ہے کیونکہ کچھ کاروباری صنتوں کو اجازت دے دی گئی ہے تاکہ انسانی نظام زندگی مفلوج نہ ہو سکے۔
ہفتہ، 11 اپریل، 2020
کرونا سے ملک میں تازہ ترین صورت حال
ملک بھر میں کرونا سے کل متاثرین کی تعداد 5،478، فعال کیسز 4،255 ، اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں میں 1،128 شامل جبکہ 95 ہلاکتیں ہوئیں۔
جمعہ، 10 اپریل، 2020
گلگت میں کرونا سے مزید 14 افراد صحت یاب، کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 رہ گئی۔
آغا خان یونیورسٹی نے’کورونا چیک’ ایپ لانچ کردی
عالمی وباء کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھر
میں خوف پھیلایا ہوا ہے جس کی وجہ سے اگر کسی شخص کو معمولی فلو یا بخار بھی
ہوتا ہے تو وہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں آغا خان یونیورسٹی نے
ایک ‘کورونا چیک’ نامی ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے کورونا وائرس کی
علامات کو جانچا جاسکتا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں آرٹیفیشل
انٹلیجنس سے لیس انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات
سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کرے
گا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے پہلا ازخود نوٹس لےلیا
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیےاسپتالوں میں ناکافی سہولیات پرچیف جسٹس
گلزار احمد نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔ اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ
اور چاروں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا
لارجربینچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔چيف جسٹس آف پاکستان نے تفصيلات مانگ لی ہیں کہ
کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے؟اسپتالوں ميں کيا سہوليات
ہيں؟ جسٹس گلزار احمد نے کرونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولت پر پہلا ازخود نوٹس لے
لیا گیا جس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی
لارجربینچ سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل، سیکريٹری صحت اور داخلہ کو نوٹسز جاری
کردئیے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف
سیکریٹریز بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔ چیف کمشنراسلام آباد کو بھی بلا لیا گیا ہے۔اسلام
آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل
کی سماعت کے دوران عدالت نے حکومت سے کرونا کے خلاف اقدامات کی تفصیلات مانگی
تھیں۔ واضح رہے کہ 8 اپریل کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا، سربراہ احساس
پروگرام ثانیہ نشتر اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ججوں کو
بریفنگ بھی دی تھی۔ عدالت نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ سنانے کے بعد کرونا
کے حوالے سے اقدامات اور اسپتالوں میں ناکافی سہولیات کے معاملے کو ازخود نوٹس میں
تبدیل کردیا۔
جمعرات، 9 اپریل، 2020
اپریل کے آخر تک کرونا کا دباو بڑھ جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نیازی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ اپریل کے آخر تک کرونا کا بہت دباؤ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں پر زیادہ بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ اپریل کے آخر تک کرونا وائرس کی وجہ سے بہت دباؤ ہوگا۔
منگل، 7 اپریل، 2020
کرونا وباء کے بعد پہلی بار وھان سے نکلنے کی اجازت، دنیا بھر میں 79 ہزار ہلاکتیں:
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے تیرہ لاکھ
سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 79 ہزار سے بڑھ گئی ہے، دریں اثناء چین کے
شہر ووہان میں جہاں سے کرونا وائرس ایمر جنسی کی شروعات ہوئی تھی ٹرین، سٹرک اور
ہوائی راستے شہر سے جانے کے لیے کھول دیے گئے ہیں، اور لاکھوں لوگوں کے سفر کرنے
کی توقع ہے، اس کے علاوہ اسپین، برطانیہ اور امریکی ریاست نیو یارک میں سات سو سے
زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
کرونا سے امریکہ میں 10ہزار جبکہ دنیا بھر میں 73ہزار سے زائد ہلاکتوں
کرونا وباء دن بدن بڑھتی جارہی ہے، امریکہ میں بھی ہلاکتیں دس ہزار
سے بڑھ گئیں، مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی، جرمنی میں ایک لاکھ
سے زائد متاثرین کے ساتھ چوتھا ملک بن گیا، دنیا بھر میں اموات تقریباً چوہتر ہزار
تک جاپہنچی ہے، جبکہ کیسز ساڈھے تیرہ لاکھ ہوگئی۔ اس وباء سے متعلق مریضوں اور
اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے یہ بیماری پھیلی اور
دنیا بھر میں پھیلنے کی وجہ سے اس وباء کا شکار سے 56 ہزار نئے سامنے آگئے جس کے
بعد تعداد 13 لاکھ 29 ہزار سے بھی تجاوز
کرگئی جن میں دو لاکھ 77 ہزار مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ تقریباً
دس لاکھ متاثرین اس وقت بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت ساڑھے 46 ہزار مریضوں
کی حالت ابتر ہے، رپورٹ کے مطابق ہر منٹ
میں مہلک مرض 3 انسانی جانیں کھا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کا خلاف حکومتی اقدامات غیرتسلی بخش قرار:
پیر، 6 اپریل، 2020
جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھنا غیر آئینی قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے
جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھنے پر غیر آئینی قرار دے دیا ہے، حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے چند ہدایات بھی
جاری کردی ہیں جن کے مطابق یہ کہ جیل میں ہراساں کیے جانے پر قیدی حکام اور ریاست
پر ہتک عزت کا دعوی کرسکتا ہے جبکہ دوسری طرف انسانی حقوق کی وزارت نے اپنی رپورٹ
سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، قیدیوں کے حقوق سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ
نے فیصلہ بھی محفوظ کردیا ہے، عدالت نے مکمل اور واضع الفاظ میں کہا ہے کہ تمام جیلوں
میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو رکھنا بالکل
غیرآئینی ہے،بنیادی انسانی حقوق اورانصاف تک رسائی نہ ہونا ریاست کے وعدوں کے
برعکس قرار دیا گیا ہے۔
ہفتہ، 4 اپریل، 2020
پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی۔
محکمہ پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی، وزیر
اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک سوشل میڈیا پہ پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے صوبے میں
کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے، تفصیل سے مزید بتا یا ہے کہ اس
وباء سے مریضوں کی تعداد ایک ہزر ستر جبکہ ایک مریض کی حالت پیچیدہ ہوگئی ہے،
دوسری طرف قرنطینہ سینٹرز میں مریضوں کی تعداد پانچ سو تریسٹھ تک جاپہنچی ہے اور
پانچ سو سے زیادہ ان سینٹرز سے باہر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ۶ مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر والوں سے مل چکے
ہیں۔
جمعہ، 3 اپریل، 2020
سندھ میں چودہ اپریل تک لاک ڈاون کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبہ سندھ میں شام پانچ سےصبح آٹھ بجے تک عوام کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے، میڈیکل عملے، ایمرجنسی، صحافی سماجی دوری کيساتھ مستثنیٰ ہوں گے۔ کھانے کی صنعت کےعلاوہ تمام انڈسٹریز بند جبکہ گڈزٹر انسپورٹ کو اشیائے ضروريہ اور میڈیکل کی سپلائی کی اجازت ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازین سندھ میں جمعہ کو بارہ سے ساڑھے تين بجے تک عوام کی نکل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ صرف ساڑھے تین سے ساڑھے چھے بجے تک دکانيں کھولی جا سکیں گی۔
کرونا سے دس لاکھ افراد متاثر، 51 ہزار سے زائد ہلاکتیں
دنیا بھر میں کرونا وائرس
کے متاثرہ مریضوں کی تعداد دس لاکھ (ایک ملین) اور ہلاکتیں 51 ہزار سے تجاوز کر
گئیں، آج (جمعرات کو) بھی 4250 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یورپ میں 3200 سے
زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، اسپین 709 اموات کے بعد 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں والا
دوسرا ملک بن گیا، اس سے قبل کرونا وائرس اٹلی میں 13 ہزار سے زائد زندگیاں نگل
چکا ہے۔ اٹلی میں مزید 760، امریکا 530، برطانیہ 569، فرانس 471، بیلجیئم 183،
نیدر لینڈز 166، جرمنی 159 اور ایران میں 124 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کرونا وائرس
سے متعلق مریضوں اور اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ ورلڈ
او میٹرز ڈاٹ انفو ے مطابق چین
کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے انتہائی مہلک مرض کے شکار افراد کی
تعداد 67 ہزار نئے مریضوں کے بعد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جن میں دو
لاکھ 10 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد متاثرین اب بھی
اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 37 ہزار 700 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دنیا بھر میں
ہر دس لاکھ میں 128.6 افراد متاثر اور 6.6 ہلاک ہورہے ہیں۔ آج (جمعرات 2 اپریل) کو دنیا بھر میں مزید 4250 افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی
اموات 51 ہزار 400 سے تجاوز کر گئیں، یورپ میں ایک دن میں مزید 3200 سے زائد افراد
لقمہ اجل بن گئے، اٹلی میں 760، اسپین 709، برطانیہ 569، فرانس 471، بیلجیئم 183،
نیدرلینڈز میں 166، جرمنی 159، پرتگال 22، آئر لینڈ 13، آسٹریا 12، سوئٹز لینڈ
48، سویڈن 43 اور ڈنمارک میں 19 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ امریکا میں مزید 530
اموات کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 5632، چین میں 6 اموات کے بعد 3318، فرانس 4503،
ایران 124 ہلاکتوں سے 3160، برطانیہ 2921، نیدر لینڈز 1339 اور بیلجیئم میں 1011
افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جمعرات، 2 اپریل، 2020
ملک میں کورونا کے مزید 178 کیسز سامنے آگئے
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...


