گلگت بلتستان میں بروز اتوار صبح آٹھ بجےسے شام پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی جہاں گلگت بلتستان کے باسیوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، کُل 23 حلقوں میں ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے آٹھ حلقوں کے مکمل نتائج آگئےہیں، 3 نشستیں پی پی پی ، 2 پی ٹی آئی ، 2 نشستیں آزاد امیدوار جبکہ 1 نشست ایم ڈبلیو ایم نے حاصل کی ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ذکریا نے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کو ہرا دیا جن کا تعلق پی پی پی سے ہے، ضلع گانچھے سے پی پی کے نامزد امیدوار محمد اسماعیل جیت گئے، پی ٹی آئی کے امیدوار فدا محمد ناشاد اور مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان سابق سی ایم اپنے حریف امیدواروں سے پیچھے رہ گئے ، جبکہ ایک حلقے میں اب تک کسی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موصول نہیں ہوا ، اب تک باقی نشستوں اور حلقوں میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
تازہ ترین :
Loading...
پیر، 16 نومبر، 2020
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...










0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔