تازہ ترین :
Loading...

ہفتہ، 12 مارچ، 2022

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

0 comments

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے  سرگرم

امریکی صدر  جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا" قرار دیا ہےجو پہلے ہی مالیاتی پابندیوں سے متاثر ہو چکی ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی روس سے زیادہ تر ممالک کو حاصل ہونے والے  تجارتی فوائد سے محروم کر دیں گے، جس سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین پر حملہ کرنے پر  اس کے مالی دباؤ میں اضافہ ہو گا۔ یوروپی یونین اور 7 ممالک کا دوسرا گروپ اسی طرح کے اقدامات کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے  جس کا زیادہ اثر  ڈرامائی انداز میں پڑے گا۔

پیر، 10 جنوری، 2022

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا۔

0 comments

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا۔

TTP’s spokesperson Muhammad Khorasani reported killed in Afghanistanباخبر ذرائع کے  مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا، یہ دہشتگرد میران شاہ میں دہشتگردی کا ایک خاص مرکز چلانے پر مامور تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی بھاک کر افغانستان گیا تھا  جہاں  شاہد اللہ شاہد کے بعد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان نامزد ہوا تھا۔

پیر، 3 جنوری، 2022

ماں کے پیٹ کے اندر موجود بچے کے دل کا کامیاب آپریشن ، ماں بچہ دونوں سلامت

0 comments

ماں کے پیٹ کے اندر ہی بچے کے دل کا کامیاب آپریشن ، ماں بچہ دونوں سلامت

واشنگٹن امریکہ میں ایک حاملہ خاتون کا ایک پیچیدہ آپریشن کیا گیا جس میں والدہ کے پیٹ کے اندر موجود بچے کا ٹیومر کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا اور آپریشن کی کامیابی کے بعد ماں اور بچہ دونوں بخیر و عافیت محفوظ ہیں۔ امریکہ کے ایک ریاست میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دل کا کامیاب آپریشن کرلیا ۔ بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ   175 دن کی حاملہ تھی،  ڈاکٹروں نے  معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ بچے کے دل کے بائیں طرف ایک ٹیومر ہے جس کو نکالنے کے لیے آپریشن کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد پہلے ماں کے پیٹ کا آپریشن کر لیا گیا جس کے بعد اس کے پیٹ کے اندر موجود بچے کے دل کا آپریشن کرلیا گیا اور بچے کے دل میں موجود ٹیومر کو بڑی مہارت و کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا۔ اس ٹیم کی سربراہی ایک سعودی ڈاکٹر  نجم کر رہے تھے۔ ڈاکٹر نجم کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اس طرح کا آپریشن کبھی نہیں کیا گیا اور وہ خدا وند تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں ایک حاملہ خاتون کے پیٹ کے اندر موجود بچے کے دل کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا۔

جمعرات، 18 نومبر، 2021

ریپ کرنے والے ملزم کو "نامرد" بنانے کا بل منظور کردیا گیا۔

0 comments

 پاکستان میں ریپ کرنے والے ملزم کو "نامرد" بنانے کی سزا کا بل منظور کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے وضع کردہ قانون کے مطابق یہ واضع کردیا گیا ہے کہ کیمیائی طریقے سے کسی شخص کو نامرد بنانا ایک ایسا عمل ہے جس کے

ہفتہ، 25 ستمبر، 2021

چینی خلا باز تین ماہ کی طویل سفر کے بعد زمین پر واپس آگئے

0 comments

 چینی خلا باز تین ماہ کی طویل سفر کے بعد زمین پر واپس آگئے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ چین کے تین خلا بازوں کا خلا میں تاریخی طویل ترین خلائی مشن  کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا کر زمین پر واپس پہنچ گئے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ  جمعے کے روز تینوں خلابازوں کو زمین پر کامیابی سے لینڈ کیا، ان خلا بازوں کو خلاء میں لے جانے والے  "کیپسول " نے صحرائے گوبی میں لینڈ کی۔

Three space-men returned after 90 days. Sub gb news

تینوں خلاء بازوں نے میڈیا کو بتایا کہ  "90 دن یعنی تین مہینے کی طویل ترین خلائی مشن  یا خلائی سفر کے بعد زمین پر واپس آکر انتہائی اچھا لگ رہا ہے"۔

چین کے سپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلاباز چونکہ طویل سفر کرنے کے بعد خلا سے واپس آئے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ ان میں قوت مدافعت متاثر ہو، اس لیے ضروری ہے کہ وہ گھر جانے سے پہلے چودہ دن تک قرنطینہ میں گزاریں۔

Three Chinese space men returned after 90 day. SUB GB NEWSs
یہ مشن چونکہ چین کے اُس سپیس پروگرام کا ایک انتہائی حصہ تھا جس کی مدد سے ایک خلائی گاڑی کو مریخ اور چاند پر بھیج دیا گیا۔ اس خلائی مشن کے دوران تینوں خلا بازوں نے چینی سپیس اسٹیشن پر سپیس واک بھی کیا اور مختلف سائنسی تجربے کیے۔ چینی اسپیس ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اس مشن کی کامیاب تکمیل مستقبل میں اس طرح کے اور بھی مشن کو آسانی سے مکمل کرنے کے راستے ہموار کرے گی۔ اس خلائی مشن کے سربراہ ایئر فورس کے پائلٹ نیئیی ہیشینگ تھے جو کہ اس سے پہلے بھی دو مختلف خلائی مشنز پر جا چکے ہیں جبکہ ان کی ٹیم کے باقی دونوں خلاباز بھی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جمعرات، 23 ستمبر، 2021

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ہٹانے کا مطالبہ سنگین اختیار کرگیا۔

0 comments

بلتستان یونیورسٹی، وائس چانسلر اور رجسٹرار کوہٹانے کا مطالبہ سنگین اختیار کرنے لگا۔

Baltistan University protest against VP & Registrar

بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں ، کرپشن اور وائس چانسلر کی ملازمت کی مدت میں حیرت انگیز طریقے سے توسیع کرنے کے خلاف بلتستان کے کئی مذہبی اور جماعتیں ایک ہی پیچ پر کھڑی ہوگئیں اور ان جماعتوں کے قائدین نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ہٹاکر تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
آغا سید باقر الحسینی جو کہ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر ہیں، نے کہاہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور قانون کے خلاف بھرتیوں کی پہلے ہی ہم نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی  ، اب آڈٹ رپورٹ سے بھی ثابت ہوگیا۔ آڈٹ رپورٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سارے بے بنیاد دعووں کا پول کھول دیا ہے ۔ صدر مملکت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ہٹاکر سنگین مالی بیضابطگیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں کیونکہ ہم  پہلے ہی سے کہتے آرہے تھے کہ وی سی کو ہٹایا جائے رجسٹرار کی تقرری بھی خلاف ضابطہ کی گئی رجسٹرار مطلوبہ معیار نہیں اترتے مگر یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں جھٹلانے کی ناکام کوشش کرتی رہی آج آڈٹ رپورٹ نے یونیورسٹی کی کرپشن بےنقاب کردی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسی اچھے اور قابل آفیسر کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا جائے ۔ پروفیسر نعیم خان اور وسیم اللہ جان کو شامل تفتیش کیاجائے کیونکہ ان کے اوپر آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کے الزامات عائد ہوئے ہیں اگر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ایکشن نہ لیاگیاتو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اب مذید خاموش نہیں رہیں گے یونیورسٹی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ شرمناک ہے ہم عظیم درسگاہ کو کرپشن کا گڑھ بننے نہیں دیں گے آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات نے طوفان کھڑاکردیاہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ پھربھی صفایاں پیش کررہی ہے جو کچھ ہوا ہے وی سی اور رجسٹرار کی ملی بھگت سے ہواہے دونوں مالی بیضابطگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں میں ملوث ہیں اہلسنت بلتستان کے نامور عالم دین مولانا حافظ بلال زبیری نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی میں میرٹ اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے یونیورسٹی کو منظور نظر افراد ور چہیتوں سے بھردیاگیاہے ہم چاہتے ہیں کہ انتظامی عہدوں پر غیر متنازعہ افراد تعینات کئے جائیں تقرریاں مروجہ قوانین کے تحت ہوں افسوس کی بات ہیکہ یہاں تمام تقرریاں خلاف ضابطہ ہورہی ہیں غریب اور اہل افراد کیلئے یونیورسٹی کا دروازہ بند کردیاہے بااثر افراد کوہی یہاں کھپایاجارہاہے ہم یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن پر خاموش نہیں رہ سکتے ہم قوم کے ساتھ سودا بازی نہیں کریں جو سودا بازی کررہے ہیں وہ قوم کے غدار ہیں یونیورسٹی میں آوے کا آوا بگڑا ہواہے  پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے صدر وزیر ولایت علی ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کارکردگی سے بلتستان کے عوام ہرگز مطمئن نہیں یہاں تقرریاں خلاف ضابطہ ہونے کے علاوہ طلبہ کو داخلے بھی سفارش کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں یہاں عجیب وغریب صورت حال چل رہی ہے عوام کو مطمئن کرانا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے سول سوسائٹی بلتستان کے متحرک رہنماء نجف علی نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات پہلے سے سامنے آئیں تھیں لیکن انتظامیہ ایسی خبروں کی تردید کررہی تھی مگر آڈٹ رپورٹ نے سارا پول کھول کر رکھ دیا ہم یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن اور قانون کے خلاف تقرریوں کے خلاف چہلم کے بعد دھرنادیں گے جس کے بعد جوبھی صورت حال پیدا ہوگی اس کی ذمہ  دار  وائس چانسلر اور رجسٹرار ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دھرنے میں رجسٹرار اور وی سی کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کو بھی بے نقاب کریں گے ، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس یونیورسٹی انتظامیہ کی کرپشن کے بڑے شواہد موجود ہیں ہم بڑے بڑوں کو بے نقاب کریں گے ، کرپشن پر پردہ پوشی کرنے والے قوم کے بڑے غدار ہیں اور غداری کا ارتکاب کررہےہیں۔

جمعہ، 28 مئی، 2021

میرٹ کے خلاف تقرریوں پر حلف نہیں لوں گا: چیف جسٹس گلگت بلتستان

0 comments

ججز کی تقرری میرٹ پر نہ ہوں تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے، نائب قاصد کی بھی غیر قانونی سفارشی بھرتی نہیں ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت اور سروسز ٹریبونل میں وکلاء میں سے تقرریاں کریں گے۔ چیف جسٹس ملک حق نواز

گلگت چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے کہا ہے کہ میں خالی آسامیوں  پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، چیف کورٹ سروسز ٹریبونل سمیت دیگر عدالتوں میں تعصبات سے پاک اوربالاتر ہوکر مذہبی کوٹے کو ختم  کرکے میرٹ پر ججز کی تقرری عم میں لائی جائیں، اگر میری مشاورت کے بغیر کسی جج کی تقرری عمل میں لائی گئی تو میں حلف نہیں لوں گا اور استعفیٰ دیگر گھر چلا جاؤں گا، مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات مجھے حاصل ہیں کسی کو چھیننے نہیں دوں گا اور نہ ہی اس کا کسی کو مداخلت کی اجازت دوں گا کیونکہ ججز کی تقرری میرٹ پر نہ ہوں تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...