تازہ ترین :
Loading...

جمعرات، 23 ستمبر، 2021

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ہٹانے کا مطالبہ سنگین اختیار کرگیا۔

0 comments

بلتستان یونیورسٹی، وائس چانسلر اور رجسٹرار کوہٹانے کا مطالبہ سنگین اختیار کرنے لگا۔

Baltistan University protest against VP & Registrar

بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں ، کرپشن اور وائس چانسلر کی ملازمت کی مدت میں حیرت انگیز طریقے سے توسیع کرنے کے خلاف بلتستان کے کئی مذہبی اور جماعتیں ایک ہی پیچ پر کھڑی ہوگئیں اور ان جماعتوں کے قائدین نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ہٹاکر تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
آغا سید باقر الحسینی جو کہ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر ہیں، نے کہاہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور قانون کے خلاف بھرتیوں کی پہلے ہی ہم نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی  ، اب آڈٹ رپورٹ سے بھی ثابت ہوگیا۔ آڈٹ رپورٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے سارے بے بنیاد دعووں کا پول کھول دیا ہے ۔ صدر مملکت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ہٹاکر سنگین مالی بیضابطگیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں کیونکہ ہم  پہلے ہی سے کہتے آرہے تھے کہ وی سی کو ہٹایا جائے رجسٹرار کی تقرری بھی خلاف ضابطہ کی گئی رجسٹرار مطلوبہ معیار نہیں اترتے مگر یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں جھٹلانے کی ناکام کوشش کرتی رہی آج آڈٹ رپورٹ نے یونیورسٹی کی کرپشن بےنقاب کردی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسی اچھے اور قابل آفیسر کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا جائے ۔ پروفیسر نعیم خان اور وسیم اللہ جان کو شامل تفتیش کیاجائے کیونکہ ان کے اوپر آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کے الزامات عائد ہوئے ہیں اگر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف ایکشن نہ لیاگیاتو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اب مذید خاموش نہیں رہیں گے یونیورسٹی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ شرمناک ہے ہم عظیم درسگاہ کو کرپشن کا گڑھ بننے نہیں دیں گے آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات نے طوفان کھڑاکردیاہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ پھربھی صفایاں پیش کررہی ہے جو کچھ ہوا ہے وی سی اور رجسٹرار کی ملی بھگت سے ہواہے دونوں مالی بیضابطگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں میں ملوث ہیں اہلسنت بلتستان کے نامور عالم دین مولانا حافظ بلال زبیری نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی میں میرٹ اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے یونیورسٹی کو منظور نظر افراد ور چہیتوں سے بھردیاگیاہے ہم چاہتے ہیں کہ انتظامی عہدوں پر غیر متنازعہ افراد تعینات کئے جائیں تقرریاں مروجہ قوانین کے تحت ہوں افسوس کی بات ہیکہ یہاں تمام تقرریاں خلاف ضابطہ ہورہی ہیں غریب اور اہل افراد کیلئے یونیورسٹی کا دروازہ بند کردیاہے بااثر افراد کوہی یہاں کھپایاجارہاہے ہم یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن پر خاموش نہیں رہ سکتے ہم قوم کے ساتھ سودا بازی نہیں کریں جو سودا بازی کررہے ہیں وہ قوم کے غدار ہیں یونیورسٹی میں آوے کا آوا بگڑا ہواہے  پاکستان تحریک انصاف بلتستان کے صدر وزیر ولایت علی ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کارکردگی سے بلتستان کے عوام ہرگز مطمئن نہیں یہاں تقرریاں خلاف ضابطہ ہونے کے علاوہ طلبہ کو داخلے بھی سفارش کی بنیاد پر دئیے جارہے ہیں یہاں عجیب وغریب صورت حال چل رہی ہے عوام کو مطمئن کرانا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے سول سوسائٹی بلتستان کے متحرک رہنماء نجف علی نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات پہلے سے سامنے آئیں تھیں لیکن انتظامیہ ایسی خبروں کی تردید کررہی تھی مگر آڈٹ رپورٹ نے سارا پول کھول کر رکھ دیا ہم یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن اور قانون کے خلاف تقرریوں کے خلاف چہلم کے بعد دھرنادیں گے جس کے بعد جوبھی صورت حال پیدا ہوگی اس کی ذمہ  دار  وائس چانسلر اور رجسٹرار ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دھرنے میں رجسٹرار اور وی سی کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کو بھی بے نقاب کریں گے ، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس یونیورسٹی انتظامیہ کی کرپشن کے بڑے شواہد موجود ہیں ہم بڑے بڑوں کو بے نقاب کریں گے ، کرپشن پر پردہ پوشی کرنے والے قوم کے بڑے غدار ہیں اور غداری کا ارتکاب کررہےہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...