تازہ ترین :
Loading...

ہفتہ، 25 ستمبر، 2021

چینی خلا باز تین ماہ کی طویل سفر کے بعد زمین پر واپس آگئے

0 comments

 چینی خلا باز تین ماہ کی طویل سفر کے بعد زمین پر واپس آگئے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ چین کے تین خلا بازوں کا خلا میں تاریخی طویل ترین خلائی مشن  کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا کر زمین پر واپس پہنچ گئے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ  جمعے کے روز تینوں خلابازوں کو زمین پر کامیابی سے لینڈ کیا، ان خلا بازوں کو خلاء میں لے جانے والے  "کیپسول " نے صحرائے گوبی میں لینڈ کی۔

Three space-men returned after 90 days. Sub gb news

تینوں خلاء بازوں نے میڈیا کو بتایا کہ  "90 دن یعنی تین مہینے کی طویل ترین خلائی مشن  یا خلائی سفر کے بعد زمین پر واپس آکر انتہائی اچھا لگ رہا ہے"۔

چین کے سپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلاباز چونکہ طویل سفر کرنے کے بعد خلا سے واپس آئے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ ان میں قوت مدافعت متاثر ہو، اس لیے ضروری ہے کہ وہ گھر جانے سے پہلے چودہ دن تک قرنطینہ میں گزاریں۔

Three Chinese space men returned after 90 day. SUB GB NEWSs
یہ مشن چونکہ چین کے اُس سپیس پروگرام کا ایک انتہائی حصہ تھا جس کی مدد سے ایک خلائی گاڑی کو مریخ اور چاند پر بھیج دیا گیا۔ اس خلائی مشن کے دوران تینوں خلا بازوں نے چینی سپیس اسٹیشن پر سپیس واک بھی کیا اور مختلف سائنسی تجربے کیے۔ چینی اسپیس ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اس مشن کی کامیاب تکمیل مستقبل میں اس طرح کے اور بھی مشن کو آسانی سے مکمل کرنے کے راستے ہموار کرے گی۔ اس خلائی مشن کے سربراہ ایئر فورس کے پائلٹ نیئیی ہیشینگ تھے جو کہ اس سے پہلے بھی دو مختلف خلائی مشنز پر جا چکے ہیں جبکہ ان کی ٹیم کے باقی دونوں خلاباز بھی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...