کیا مصروف شیڈول کے مطابق چلتے ہوئے صحت مند رہنا مشکل تو ہے ہی لیکن غیر تسلی بخش صحت مندانہ طرز زندگی آپ کے کام کے ساتھ صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے، مصروف شیڈول کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنا کافی مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ زیادہ کام کی وجہ سے اپنی غذا اور تندرست رہنے پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے اس ضروری امر یہ ہے کہ کام کے ساتھ ساتھ صحت اور جسم کا بھی خیال رکھا جائے جو دماغ اور جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے کا موقع دے سکے۔
مصورف شیڈول کے ساتھ خود کو فٹ رکھنے کے لئے چند اقدامات جو آپ کو منظم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
اپنے دن کا آغاز ورزش سے کیا جائے!
ورزش آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے نہایت ضروری ہے، صبح کے وقت ورزش کرنا فٹ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، ہر دن کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کرنا ہر انسان کے لیے بہت ضروری ہے، آپ کو اس لیے کھلے میدان میں بھی جانے کی ضرورت نہیں، آج کل کے ٹیکنالوجی کی دور میں موبائل میں بھی گھر پر ورزش کرنے کے ایپ آئے ہیں جن کی مدد سے آپ گھر میں بھی بیٹھے بیٹھے آسانی سے ورزش کرسکتے ہیں۔۲۔ ناشتہ ہرگز نہ بھولیں!
ناشتہ دن بھر کا سب سے اہم کھانا سمجھا جاتا ہے، فائبر اور پروٹین سے بھری چیزوں سے ناشتہ ضرور کریں جو آپ کو دن بھر چوکنا رکھ سکتا ہے، اس سے نہ صرف آپ صحت مند رہیں گے بلکہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔۳۔ ہلکی غذائیں مگر بار بار کھالیں!
ہلکی غذائیں آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہیں، ہلکی غذائیں بار بار کھانے سے آپ کے جسم کی کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوجائے گی اس کے علاوہ آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر کام کرسکے گا، آپ کوشش کریں کہ ہر غذا کے ساتھ پھل فروٹ کا استعمال کریں۔
۴۔ زیادہ دیر ایک ہی پوزیشن میں مت بیٹھیں!
زیادہ دیر ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے سے آپ کی پیٹھ، گردن، گٹھنوں اور کندھوں کے رگوں میں کھینچاؤ پڑ سکتا ہے، ان مسائل سے بچنے کے لیے آپ ایک ہی جگہ مت بیٹھا کریں، اگر آپ کرسی کا استعمال کرتے ہیں تو گھومنے والی کرسی کا انتخاب کریں، تھوڑا سا وقفہ بھی لیتے رہیں اور پٹھوں کو حرکت دیتے رہیں۔
۴۔ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال!



