وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں آج ۱۵ ستمبر سے شادی ہالز کھل جائیں گے، البتہ ملازمین کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، گنجائش سے پچاس فیصد کم افراد کو تاقریب میں شمولیت کی اجازت ہوگی، پنجاب بھر میں شادی ہالز آج سے کھول دیے جائیں گے، حکومت کی جانب سے اس موقع پر احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں اور انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق ہاتھ نہ ملانے، بغلگیر نہ ہونے، موبائل فون اور دوسرے ڈیوائسز شیئر نہ کرنے کے پوسٹرز بھی نمایاں کردیئے جائیں گے۔ تمام مواقع پر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے، ہالز کے داخلی راستوں پر ہاتھوں پر لگانے کے لیے سینیٹائزر، صفائی اور اسپرے کا انتظام کیا جائے گا، شادی ہالز رات دس بجے بند کئے جائیں گے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔










0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔