بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کراچی بلاول
ہاوس میں 24 جنوری کو ہی شروع ہوچکی ہیں
اور شادی کی تقریبات کا آغاز محفل ِ میلاد سے آغاز کیا گیا تھا۔ بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کا رسم آج دوپہر 4 بجے شروع
ہوچکا ہے اور اس وقت جاری ہے۔ یاد رہے کہ بختاور بھٹو اپنے ہمسفر محمود چوہدری کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں منسلک ہوگئی ہیں، اور کل یعنی 30 تاریخ کو ولیمے کی تقریب کا
انعقاد ہوگا ۔ ولیمے کی تقریب میں قومی
اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے
علاوہ بھٹو خاندان، زرداری خاندان ،
بختاور کی سہیلیاں،چوہدری خاندان کے افراد کے علاوہ مذکورہ خاندانوں کے دیگر
عزیز و اقارب شریک ہیں۔
مہانوں کی آمد کے لیے بلاول ہاوس میں تمام تر
انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے جبکہ دوسری طرف چوہدری خاندان جو کہ لندن میں مقیم
ہیں ، شادی کے لیے تمام اہلِ خانہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔ شادی کی تقریب کے لیے بلاول ہاوس کو جدید دلکش و
قیمتی اشیا سے اس قدر مزین کیا گیا ہے اور اس کی خوبصورتی کو بڑھانے اور چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
شادی کی اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ
بھٹو خاندان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کے بعد یہ پہلی شادی کی تقریب
ہے، اس دوران اس خاندان میں کسی قسم کی خوشی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی۔
بختاور بھٹو کی دلہن کے لباس میں ملبوس کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں،
بختاور بھٹو کے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن بناتے ہوئے انہوں نے سندھی ثقافت کو نظرانداز
نہیں کیا، اور اجرک کے ڈیزائن ہی کی طرح مہندی سے ہاتھوں پر ڈیزائن کروایا۔ اس تصویر میں
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ وہی ڈیزائنر خاتون بختاور
کے ساتھ کھڑی ہیں جنہوں نے ان کے ہاتھوں پر مہندی کا ڈیزائن کیا۔ یہ تصویر
شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا تھا جوکہ کافی وائرل ہوگئی
ہے۔
شادی کے موقع پر مبارکباد ی کے پیغامات بھیجنے
والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بختاور کے بھائی اور پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو
زرداری نے کہا کہ بہت سارے ایسے قابلِ قدد مہمانان گرامی ہیں جن کو اس شادی کی
تقریب میں کرونا وبا کے ایس او پیز
کے پیش نظر دعوت نہیں دے سکے ہیں
اور ہمیں افسوس ہے کہ آج کل کی وباء نے ہمیں محدود کردیا ہے جس کی وجہ سے صرف چند
افراد کو ہی دعوت دی گئی ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ لاڑکانہ، لاہور
اور اسلام آباد میں بھی بختاور بھٹو
زرداری کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا
جائے گا جس میں وہاں کے ہمارے احباب اور پارٹی کے اراکین شرکت کرسکیں گے۔











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔