امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا اور باقاعدہ صدر کی حیثیت سے صدارت کی سیٹ پر براجمان ہوگئے اور اپنی ذمہ سنبھال لیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہار ماننے کا نیا انداز منتخب کیا، نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر نکل گئے۔ صدر جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ حلف برداری کے تقریب کے دوران امریکہ کے لیڈی گاگا نے امریکی قومی ترانہ بھی گایا۔ ۔
ٹرمپ نے امریکہ کے تاریخ میں اپنا نام درج کرکے وائٹ ہاؤس کو خیر باد کیا۔ ٹرمپ تاریخ میں سبکدوش ہونے والے واحد امریکی صدر قرار پائے جنہوں نے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی اور وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے۔ جوبائیڈن نے حلف لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اتحادیوں اور ملک کے اندر مختلف طبقات کے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے اور دوریوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور آج شخصیات کی نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل بہت ہی قیمتی بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نازک بھی ہے، چند دن پہلے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی سے جمہوریت کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کی وجہ سے جمہوریت کی جڑیں ہل گئیں ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے، ملک میں ہمیں تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کا بہت بڑا چیلینج ہے، جس کا ہم نے سامنا کرنا ہے، اور سب سے بڑا مسلہ کالے فام پر سفید فام کی برتری کا ہے جس کو ہم نے ختم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ہی مل کر اس کورونا وائرس کا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، آج ایک اکیلے امیدوار کی جیت کا نہیں بلکہ ایک مقصد کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں"۔ دوسری طرف ہمارے ملک کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں جوبائیڈن کو نئے صدر بننے پر مبارکبادی کا پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ جوبائیڈن کے ساتھ مل کر پاک امریکی تعلقات کو بہتر کرنے اور فروغ دینے کا منتظر ہوں۔ نہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پاک امریکی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر معشیت، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، صحت ، بدعنوانی کے اوپر جنگ اور امن کو قائم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ۔










0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔