ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے اہم فیصلے کرڈالے۔ این سی او سی نے 20 نومبر سے اِن ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی لگا دی، سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت سمیت کئی بڑے فیصلے کئےہیں۔ این سی او سی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیج ٹو کے تحت ماسک نہ پہننے والوں پر سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021ء تک پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی ایک ہزار افراد سے زائد کی شرکت کرنے کی بھی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ این سی او سی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا باقی پچاس فیصد گھر سے ہی کام کرے۔ این سی او سی کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔ حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میر پور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی اسی حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق حکمت عملی کے تحت گلگت بلتستان ماڈل کو اپنایا جائے گا جبکہ فیصلے پر عمل درآمد 7 نومبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری تک جاری رہے گا۔










0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔