بنگلادیش میں مردہ قرار دیئے گئے بچے نے عین اس وقت آنکھیں کھول دیں اور چیخ کر رونے لگا جب اسے قبر میں لٹایا جا رہا تھا۔ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سات ماہ کی حاملہ خاتون شاہین اختر نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا جسے لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیتے ہوئے دستانے رکھنے والے ڈبے میں رکھ کر والد کو دیا کہ قریبی قبرستان میں دفنا آئے۔ غمزدہ باپ قبرستان گیا تو وہاں قبر کی قیمت زیادہ تھی جس پر اسے ایک اور قبرستان بھیجا گیا جہاں نسبتاً سستی قبر مل گئی۔ قبر کھودنے کے بعد جیسے ہی نومولد کو قبر میں اتارا جانے لگا اچانک بچے کا جسم حرکت کرنے لگا۔ غریب باپ بچے کو لیکر دوبارہ اسی اسپتال گیا تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے اسپتال لے جانا پڑا جہاں زچہ وبچہ کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ والدین نے بچے کے زندہ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔
ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020
جمعہ، 9 اکتوبر، 2020
ہنزہ دھرنے کے پانچ روز مکمل، احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا اعلان!
گلگت بلتستان کی تین سو طالبات کو برٹش ہائی کمیشن سکالر شپ دینے کا اعلان
گلگت (سب جی بی نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹیرنرر نے گلگت بلتستان کی تین سو ضرورت مند طالبات کو برٹش ہائی کمیشن سکول سطح تک سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان جیسے پسماندہ علاقے میں اعلیٰ تعلیم خاص کر خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے کا خواہان ہے، ہم نے اس سے پہلے بھی معاونت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے برٹش حکومت اور پاکستان کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے،جس کی وجہ سے سیلاب آ تے ہیں جو تباہی کا باعث بنتے ہیں اور پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی اس پر کام کررہے ہیں تاکہ لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں اور اگلے سال UKماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی "مذاکرات" کی میزبانی کررہا ہے، اس سے قبل وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے،خصوصا خواتین کی تعلیم کے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برٹش ہائی کمیشن نے اعلیٰ تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کے لئے ہمیشہ معاونت کی ہے جس پر ہم شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اس وقت 6 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اعلیٰ اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں میں بھی 4 کیم پسز کھولے ہیں تاکہ ان علاقوں کے طالب علموں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکے ۔
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...

