(سب-نیوز) ہنزہ میں شاہراہ قراقرم
پردھرناپانچویں روزبھی جاری رہا۔چہلم امام حسین کے جلوس میں شریک عزاداروں نے بھی
اظہاریکجہتی کے لئے دھرنے میں شرکت کی۔دھرنے میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادبھی
پچھلے پانچ دنوں سے موجود ہے،شرکاء اپنے مطالبات کے حق میں شدیدنعرے بازی کرتے
رہے۔سابق ممبرقانون سازاسمبلی نوازخان ناجی اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی
دھرنے میں شرکت کرکے اظہاریکجہتی کیا۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے
کہا کہ ناانصافیاں جتنی بڑھیں گی احتجاج بڑھتاجائے گا۔معاملہ اب صرف ہنزہ کانہیں
رہااب یہ تحریک پورے گلگت بلتستان میں پھیل رہی ہے۔ اسیروں کی رہائی میں جتنی
تاخیرہوگی احتجاج کادائرہ کار اتنابڑھتاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ناانصافی
کے خلاف کھڑے ہونے کافیصلہ کرلیا ہے۔اب اس تحریک کوروکنے کاصرف ایک ہی آپشن ہے
کہ14 اسیروں کوفوراً رہاکیاجائے، بے گناہ14 افراد 10سال سزاکاٹ چکے ہیں۔ صدر پاکستان
آرڈر2018کے آرٹیکل47کے تحت سزامعاف کرسکتے ہیں انتظامی وقانون تقاضوں کوپوراکرتے
ہوئے اسیروں کورہا کیاجائے۔
تازہ ترین :
Loading...
جمعہ، 9 اکتوبر، 2020
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔