گلگت (سب جی بی نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹیرنرر نے گلگت بلتستان کی تین سو ضرورت مند طالبات کو برٹش ہائی کمیشن سکول سطح تک سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان جیسے پسماندہ علاقے میں اعلیٰ تعلیم خاص کر خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے کا خواہان ہے، ہم نے اس سے پہلے بھی معاونت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے برٹش حکومت اور پاکستان کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے،جس کی وجہ سے سیلاب آ تے ہیں جو تباہی کا باعث بنتے ہیں اور پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی اس پر کام کررہے ہیں تاکہ لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں اور اگلے سال UKماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی "مذاکرات" کی میزبانی کررہا ہے، اس سے قبل وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے،خصوصا خواتین کی تعلیم کے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برٹش ہائی کمیشن نے اعلیٰ تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کے لئے ہمیشہ معاونت کی ہے جس پر ہم شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اس وقت 6 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اعلیٰ اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں میں بھی 4 کیم پسز کھولے ہیں تاکہ ان علاقوں کے طالب علموں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکے ۔
تازہ ترین :
Loading...
جمعہ، 9 اکتوبر، 2020
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...










0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔