تازہ ترین :
Loading...

منگل، 5 مئی، 2020

لاک ڈاؤن میں نرمی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ،وزیر اعلیٰ

0 comments
گلگت(س-نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کو سماجی دوری، کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیراور ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا جائےگا ۔ استور کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے ریڈ زون بن چکاہے اس لئے علاقے میں خصوصی اقدامات کئے جائیں ، وبا پر قابو پانے کے لئے وفاقی سطح پر ویسا تعاون نہیں کیا گیا جیسا کرنا چاہئے تھا ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام اور صوبے میں جاری لاک ڈاون کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں دیامر اور بلتستان کے ڈ ویژنل کمشنرز اور دیگر آفیسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، حفیظ الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں بھوک سے کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے 500 لوگ مر گئے ہیں ۔ وفاقی سطح پر کنفیوژن پھیلانے کی وجہ سے صوبوں کو لاک ڈاؤن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ وفاقی حکومت نے اب تک کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے آپریشنل اخراجات کی مد میں گلگت بلتستان کو کسی قسم کی مددفراہم نہیں کی ہے ۔ وفاق کو دو اَرب کی ڈیمانڈ بھجوائی گئی ہے ۔ ورلڈبینک اور ایشین بینک کی جانب سے وفاقی حکومت کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کےلئے فنڈز دیئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی صلاحیت مزید بڑھائی جائے گی ۔ استور کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے ریڈ زون بن چکاہے ۔ نگر کے عوام، سول سوسائٹی کی طرح استور کے عوام بھی سیاست سے بالاتر ہوکر کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے بھائی چارے کا ماحول پیدا کریں ۔ کمشنر دیامر استور کی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلاکر اس وبا سے بچنے کےلئے بھائی چارے کا ماحول پیداکرنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ نگر کے عوام نے جس طرح ذمہ داری کا ثبوت دیا وہ ایک مثال ہے ۔ استور میں قبل از وقت سیاست شروع کی گئی ہے ۔ کرونا وائرس کے نام پربھی چند لوگ سیاست کررہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حفاظتی انتظامات کی وجہ سے کرونا وائرس کے حوالے سے مثبت نتائج آرہے ہیں ۔ جن اضلاع میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ان میں سختی کی جائے اور کروناوائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں پول ٹیسٹنگ کا تجربہ کامیاب رہاہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پول ٹیسٹنگ کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کا کرونا وائراس کا ٹیسٹ ممکن ہوسکے گا۔ ہمارا مقصد کسی کو تکلیف دینا یا کسی کو فائدہ دینا نہیں ۔ قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ہے ۔ عوام سماجی دوری سمیت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں ، محدود وسائل کے باوجود حکومت گلگت بلتستان تمام درکار وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے تمام ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ فیلڈ وزٹ کریں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ دیگر صوبوں سے آنے والوں کے ہوم قرنطینہ کو یقینی بنایا جائے ۔ گلگت اور دیامر میں نصب پی سی آر لیب میں آٹو ایکس ٹریکشن مشین نصب کی جاچکی ہے ۔ جلد ہی بلتستان میں نصب پی سی آر لیب کےلئے آٹو ایکس ٹریکشن مشین نصب کی جائے گی جس سے صوبے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ وفاقی حکومت کو اس مشکل گھڑی میں جس طرح ساتھ دینا چاہئے تھا اس طرح تعاون نہیں کیا ۔

ریپ کیس:ملزم کو 37سال بامشقت قید سمیت 2 لاکھ 50 ہزار جرمانے کی سزابرقرار:

0 comments
گلگت (س-نیوز) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ضلع کھرمنگ ساکن مہدی آباد کی رہائشی 8سالہ جماعت اول کی طالبہ مسماتھ (س)ریپ کیس کے نامزد ملزم حامدحسین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 37سال بامشقت قید سمیت 2 لاکھ 50 ہزار جرمانے کی سزابرقرار رکھتے ہوئے جسٹس ملک حق نواز کا تحریر 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز کی سرابرہی جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو روکنی بینچ نے ڈسٹرکٹ کھرمنگ کی رہائشی 8سالہ معصوم سکول طالبہ مسماتھ (س) ریپ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نامزد ملزم حامد حسین کی اپیل مسترد کرتے ہو ئے ٹرائل کورٹ انسداد دہشتگردی عدالت گلگت بلتستان کے فیصلے کے مطابق 37سال بامشقت قید سمیت 2لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاکو برقرار رکھ کر فیصلہ سنا دیا ملزم کیخلاف 8مارچ 2017کو کھر منگ کی 8سالہ طالبہ مسماتھ (س) سے ریپ کا الزام پر پولیس تھانہ مہدی آباد کھرمنگ میں زیر بجرائم 376;223;377;223;337;65;تعزیرات پاکستان اور 6;223;7انسداد دہشت گری ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا تفتش کرتے ہوئے تقریبا 12 گواہان کے بیانات قلمبند کیا اور میڈیکل رپورٹ بھی واقعے کی تصدیق ہوئی تھی انسداد دہشتگردی عدالت نے 31جولائی 2017 کو ملزم زیر دفعہ 7انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997اور زیر دفعہ 376 پی پی سی 25سال بامشقت قید سمیت 1 لاکھ جرمانہ دفعہ 377پی پی سی کے تحت 10سال قید 50لاکھ جرمانہ اور دفعہ 337;76; پی پی سی 2سال قید 1لاکھ جرمانےکی سزا سنائی تھی جسکو چیف کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا فاضل عدالت نے 29ستمبر 2019 کو مقدمے پر دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے ملزم کی اپیل مسترد کر کے ملزم کو 25سال قید سمیت 1لاکھ جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا دیدیا جبکہ 13صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ملک حق نواز نے تحریر کیا فاضل بینچ کے دستخطوں سے جاری کر دیا گیا ریاست کی جانب سے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل ملک شیر باز نے عدالت کو دلائل دئیے ۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...