تازہ ترین :
Loading...

جمعہ، 29 جنوری، 2021

بختاور بھٹو زرداری کی شادی ہوگئی۔

0 comments

 

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کراچی بلاول ہاوس میں  24 جنوری کو ہی شروع ہوچکی ہیں اور شادی کی تقریبات کا آغاز محفل ِ میلاد سے آغاز کیا گیا تھا۔  بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کا رسم آج دوپہر  4 بجے شروع ہوچکا ہے اور اس وقت جاری ہے۔  یاد رہے کہ بختاور بھٹو  اپنے ہمسفر محمود چوہدری کے ساتھ  اپنی ازدواجی زندگی میں منسلک ہوگئی ہیں، اور کل یعنی 30 تاریخ کو ولیمے کی تقریب کا انعقاد ہوگا ۔ ولیمے کی تقریب میں  قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین  کے علاوہ  بھٹو خاندان، زرداری خاندان ، بختاور کی سہیلیاں،چوہدری خاندان کے افراد کے علاوہ مذکورہ خاندانوں   کے دیگر عزیز و اقارب شریک ہیں۔

مہانوں کی آمد کے لیے بلاول ہاوس میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے جبکہ دوسری طرف چوہدری خاندان جو کہ لندن میں مقیم ہیں ، شادی کے لیے تمام اہلِ خانہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔  شادی کی تقریب کے لیے بلاول ہاوس کو جدید دلکش و قیمتی اشیا سے   اس قدر مزین کیا گیا ہے  اور اس کی خوبصورتی کو بڑھانے  اور چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔  شادی کی اس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ بھٹو خاندان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کے بعد یہ پہلی شادی کی تقریب ہے، اس دوران اس خاندان میں کسی قسم کی خوشی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی۔

بختاور بھٹو کی دلہن کے لباس میں ملبوس  کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، بختاور بھٹو کے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن بناتے ہوئے انہوں نے سندھی ثقافت کو نظرانداز نہیں کیا، اور اجرک  کے ڈیزائن ہی کی طرح  مہندی سے ہاتھوں پر ڈیزائن کروایا۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ وہی ڈیزائنر خاتون بختاور  کے ساتھ کھڑی ہیں جنہوں نے ان کے ہاتھوں پر مہندی کا ڈیزائن کیا۔ یہ تصویر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا تھا جوکہ کافی وائرل ہوگئی ہے۔

شادی کے موقع پر مبارکباد ی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بختاور کے بھائی اور پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بہت سارے ایسے قابلِ قدد مہمانان گرامی ہیں جن کو اس شادی کی تقریب   میں کرونا وبا کے ایس  او پیز  کے پیش  نظر دعوت نہیں دے سکے ہیں اور ہمیں افسوس ہے کہ آج کل کی وباء  نے ہمیں محدود کردیا ہے جس کی وجہ سے صرف چند افراد کو ہی دعوت دی گئی ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ لاڑکانہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی  بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات  کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وہاں کے ہمارے احباب اور پارٹی کے اراکین شرکت کرسکیں گے۔

جمعرات، 21 جنوری، 2021

جوبائیڈن نے باقاعدہ امریکی صدارت کی نشت سنبھال لی

0 comments

 امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا اور باقاعدہ صدر کی حیثیت سے صدارت کی سیٹ پر براجمان ہوگئے اور اپنی ذمہ سنبھال لیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہار ماننے کا نیا انداز منتخب کیا، نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر نکل گئے۔ صدر جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ حلف برداری کے تقریب کے دوران امریکہ کے لیڈی گاگا نے امریکی قومی ترانہ بھی گایا۔ ۔

ٹرمپ نے امریکہ کے تاریخ میں اپنا نام درج کرکے وائٹ ہاؤس کو خیر باد کیا۔ ٹرمپ تاریخ میں سبکدوش ہونے والے واحد امریکی صدر قرار پائے جنہوں نے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی اور وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے۔ جوبائیڈن نے حلف لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اتحادیوں اور ملک کے اندر مختلف طبقات کے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے اور دوریوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور آج شخصیات کی نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل بہت ہی قیمتی بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نازک بھی ہے، چند دن پہلے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی سے جمہوریت کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کی وجہ سے جمہوریت کی جڑیں ہل گئیں ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے، ملک میں ہمیں تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کا بہت بڑا چیلینج ہے، جس کا ہم نے سامنا کرنا ہے، اور سب سے بڑا مسلہ کالے فام پر سفید فام کی برتری کا ہے جس کو ہم نے ختم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ہی مل کر اس کورونا وائرس کا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، آج ایک اکیلے امیدوار کی جیت کا نہیں بلکہ ایک مقصد کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں"۔ دوسری طرف ہمارے ملک کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں جوبائیڈن کو نئے صدر بننے پر مبارکبادی کا پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ جوبائیڈن کے ساتھ مل کر پاک امریکی تعلقات کو بہتر کرنے اور فروغ دینے کا منتظر ہوں۔ نہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پاک امریکی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر معشیت، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، صحت ، بدعنوانی کے اوپر جنگ اور امن کو قائم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ۔

ہفتہ، 2 جنوری، 2021

جی بی میں تمام سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد

0 comments

  گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں متوقع بھرتیوں کے لیے لیے جانے ٹیسٹ اور انٹرویوز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے جی اے ڈی (جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ) سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ طور پر ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی سے پھیلنے لگی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام محکموں اور تمام ڈیپارٹمنٹس میں ممکنہ ٹیسٹ اور انٹرویوز غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گیے ہیں، اس ہدایت نامے پر فوری طور پر عملدرآمد کرنے لیے بھی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات واضع رہے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں کے تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے اخبارات و دیگر ابلاغ عامہ کے ذریعے اشتہارات دے دیے گئے تھے جس کے بعد کافی سارے محکموں میں ٹیسٹ کے بعد انٹرویوز بھی جاری تھے۔ اس جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے بعد تمام سرکاری اداروں میں بھرتیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرکے روک دیا گیا ہے۔

ٹرمپ دوسرا صدام حسین ہے، صدر روحانی

0 comments


 ایرانی صدر حُسن روحانی نے نئے سال کے آغاز میں ہی امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر ٹرمپ کو دوسرا صدام حسین قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی صدر حُسن روحانی نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ دورِ حاضر کا صدام حُسین ثابت ہوا ہے کیونکہ سابق ایراقی صدر صدام حسین نے 8 سال تک اپنی دورِ حکومت میں جنگ کو مسلط کرکے رکھا اور جنگی حالات تب جاکر ختم ہوئے جب ان کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔ باکل اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایران پر جنگ کو مسلط کرکے رکھ دیا اور عنقریب ان کے بھی دور کا خاتمہ ہونے والا ہے، اسی کے ساتھ حسنِ روحانی نے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا جو القدس فورس کے کمانڈر تھے جسے جنوری 2020 کے پہلے ہفتے میں بغداد میں ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔


جمعہ، 1 جنوری، 2021

دنیا بھر میں کورونا سے 18 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں

0 comments


  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 لاکھ 25 ہزار 800 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد آٹھ کروڑ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
دنیا کا کوئی کونہ اس وبائی مرض سے محفوظ بالکل نہیں کیونکہ یہ پورے دنیا کے کونے کونے تک جاپہنچی ہے اور دنیا کے تقریباً ہر ملک میں اس سے متاثر ہونے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور مزید پھیلتی جارہی ہے۔ 
دنیا بھر میں اب بھی قرنطینہ سینٹرز میں مریض موجود ہیں جن کی تعداد 2 کروڑ 27 لاکھ کے لگ بھگ ہے، جن میں سے ایک لاکھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس مرض سے شفا پانے والوں کی تعداد 5 کروڑ 94 لاکھ ہے۔ 
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں تقریباً 80 لاکھ قرنطینہ سینٹروں اور آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 30 ہزار کی تعداد تشویشناک جبکہ 1 کروڑ 22 لاکھ کے قریب مریض صحت یاب ہوکر اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ نئی زندگی بسر کررہے ہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...