تازہ ترین :
Loading...

جمعرات، 18 نومبر، 2021

ریپ کرنے والے ملزم کو "نامرد" بنانے کا بل منظور کردیا گیا۔

0 comments

 پاکستان میں ریپ کرنے والے ملزم کو "نامرد" بنانے کی سزا کا بل منظور کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے وضع کردہ قانون کے مطابق یہ واضع کردیا گیا ہے کہ کیمیائی طریقے سے کسی شخص کو نامرد بنانا ایک ایسا عمل ہے جس کے

Pakistan passes bill for chemical castration of rapistذریعے کوئی بھی شخص اپنی مردانہ زندگی بھرپور طریقے سے گزار نہیں سکتا یعنی زندگی بھر کے لیے جنسی تعلق قائم رکھنے سے محروم ہوجاتا ہے، اس قانون پر عمل درآمد کرانے کے لیے عدالت ادویات سے منسلک حکام سے بھی کرسکتے ہیں یا یہ عمل ایک پہلے سے طے شدہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچوں اور خواتین  کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے عادی مجرم کو "نامرد " بنانے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ، اس سزا کے لیے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے مردانہ صلاحیت سے محروم کردیا جائے گا یعنی نامرد بنایا جائے گا۔ گزشتہ روزپارلیمنٹ کے ہونے والے مشترکہ اجلاس میں یہ قرار داد منظور کرلیا گیا۔
جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سنیٹر مشتاق احمد نے حیران کن طورپر احتجاج کرتے ہوئے ریپ کرنے کے عادی شخص کو نامرد بنانے کے فیصلے کو غیر شرعی اور غیر اسلامی ٹھہرایا۔انہوں نے اپنے احتجاج میں مزید کہا کہ ریپ کرنے والے افراد کو عوام کے سامنے پھانسی دینی چاہیے لیکن شریعت کے مطابق نامرد بنانے کا ذکر کہیں بھی  نہیں کیا گیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...