ججز کی تقرری میرٹ پر نہ ہوں تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے، نائب قاصد کی بھی غیر قانونی سفارشی بھرتی نہیں ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت اور سروسز ٹریبونل میں وکلاء میں سے تقرریاں کریں گے۔ چیف جسٹس ملک حق نواز
گلگت چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے کہا ہے کہ میں خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، چیف کورٹ سروسز ٹریبونل سمیت دیگر عدالتوں میں تعصبات سے پاک اوربالاتر ہوکر مذہبی کوٹے کو ختم کرکے میرٹ پر ججز کی تقرری عم میں لائی جائیں، اگر میری مشاورت کے بغیر کسی جج کی تقرری عمل میں لائی گئی تو میں حلف نہیں لوں گا اور استعفیٰ دیگر گھر چلا جاؤں گا، مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات مجھے حاصل ہیں کسی کو چھیننے نہیں دوں گا اور نہ ہی اس کا کسی کو مداخلت کی اجازت دوں گا کیونکہ ججز کی تقرری میرٹ پر نہ ہوں تو اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔