تازہ ترین :
Loading...

پیر، 10 جنوری، 2022

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا۔

0 comments

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا۔

TTP’s spokesperson Muhammad Khorasani reported killed in Afghanistanباخبر ذرائع کے  مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا، یہ دہشتگرد میران شاہ میں دہشتگردی کا ایک خاص مرکز چلانے پر مامور تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی بھاک کر افغانستان گیا تھا  جہاں  شاہد اللہ شاہد کے بعد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان نامزد ہوا تھا۔

دہشتگرد محمد خراسانی پاکستانی سیکیورٹی فورسز  اور عوام پر  کئی حملوں  اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں بھی ملوث  تھا اور تحریک طالبان پاکستان  کے اندر مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں بھی دہشتگرد محمد خراسانی کا بڑا ہاتھ تھا۔ اطلاعات کے مطابق محمد خراسانی پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا  اور اس پلاننگ میں محمد خراسانی کے ساتھ مفتی نور ولی محسود بھی شامل تھا۔ 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد خراسانی نے پاکستان کے اندر حال ہی میں مختلف  کارروائیوں   کے  ہونے کا اشارہ بھی دے دیا تھا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...