گلگت بلتستان میں اتوار کے روز 2020 کے انتخابات ہوئے ، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا، ان انتخابات میں کل 24 حلقوں میں سے 23 میں ووٹ کاسٹ کئے گئے، جہاں پاکستان تحریک انصاف سب سے نمایاں رہا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 9 سیٹوں کے ساتھ سب پر بھاری پڑ گئے، پی پی پی چار سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کو 2 سیٹیں اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئی، اس سے پہلے بھی جب بھی گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے ہیں ان میں وہ پارٹی سب سے اوپر آنے میں کامیاب رہی جو وفاق میں حکومت کرتی ہے، ان انتخابات میں بھی وہی روایت برقرار رہی۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کی سب سے بڑی خوبی یہ رہی کہ ان انتخابات کے دوران فوج کو نہیں بھیجا گیا جبکہ ساری ذمہ داریاں لوکل گورنمنٹ کو دی گئی تھی اس کے باوجود وفاقی حکومت میدان مارنے میں کامیاب رہی۔
تازہ ترین :
Loading...
پیر، 16 نومبر، 2020
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔