تازہ ترین :
Loading...

منگل، 28 اپریل، 2020

ملک بھر میں لاک ڈاﺅن میں 9مئی تک توسیع

0 comments
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جزوی لاک ڈاﺅن میں 9مئی تک توسیع کردی ہے اورعوام کی جانب سے بے احتیاطی کرنے کی صورت میں عید پر مزید بندشیں لگانے کا انتباہ دیدیاہے، پنجاب حکومت نے سحری کے اوقات میں صبح دو سے صبح چار بجے تک دودھ دہی کی دکانوں،کریانہ سٹورزتندوروں اور بیکریوں کو کھولنے کی اجازت دیدی ہے تاہم اجتماعی سحری اور افطاری پر پابندی ہوگی ،پہلے سے کھلنے والے کارو بار اپنے پرانے شیڈول کے مطابق کھلیں گی،ادھر سندھ حکومت نے پیر جمعرات صبح 9سے دوپہر تین بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دیدی ہے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھا رہے ہیں، رمضان میں سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، 57 لاکھ خاندانوں تک 69 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے رمضان کا مہینہ فیصلہ کن ہوگا، اگر ہدایات پر عملدرآمد کریں گے تو معمولات زندگی جلد شروع ہو سکتے ہیں، اگر ہم نے بے احتیاطی کی تو ہو سکتا ہے کہ عید پر ہمیں مزید بندشیں لگانی پڑ جائے۔اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں لاک ڈاو ¿ن کے حوالے سے اپنے صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلے کریں گی، مئی میں وائرس پر قابو پالیا تو عید پر صورتحال مختلف ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی مدد سے لاک ڈاو ¿ن کیلئے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم لانے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے لہٰذا ہمیں قوم بن کر اس امتحان سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاو ¿ن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کرونا کب تک رہے گا لیکن تعمیرات کھل رہی ہیں، اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، جس علاقے میں کرونا ہو، صرف اسے لاک ڈاو ¿ن کیا جائے گا، باقی میں کاروبار چلتا رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے کمزور طبقہ بہت مشکل میں ہے، جو دیہاڑی دار طبقہ ہے اس کا ریکارڈ نہیں ہے وہ گھر بیٹھا ہوا ہے، کرونا کے ساتھ غریبوں کو دیکھ کر ملک چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، زرمبادلہ اور ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ ملی ہے۔میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرنٹ افیئر کے پروگرام لوگوں کیلئے بے معنی ہوچکے ہیں، لوگ بھی تنگ ہیں، کیوں کہ ان پروگراموں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...