گلگت (خصوصی رپورٹ) کے آئی یو (قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے ماسٹرز کی طلبہ و طالبات کے فیس کی مد میں صوبائی حکومت چار کروڑ سے زائد رقم ادا کرے گی کچھ باقی ماندہ فیس کے آئی یو معاف بھی کرے گی، یہ بات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کے پی این سے بات کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی تھے، اس کے بعد یونیورسٹی کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ طلبہ کے ایک وقت کی فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی۔ فیصلے میں یہ طے ہوا کہ صوبائی حکومت طلبہ کے فیس کی مد میں چار کروڑ سے زائد رقم قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو فراہم کرے گی اور طلبہ کے کچھ فیس یونیورسٹی بھی معاف کرنے کا پابند ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے، تعلیم پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور آئندہ بھی تعلیمی بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد ہی میڈیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح صحت اور تعلیم ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔