تازہ ترین :
Loading...

پیر، 28 دسمبر، 2020

پائلٹ کی طبیعت ناساز، گلگت کی پرواز منسوخ

0 comments


  اسلام آباد اور گلگت کے درمیان چلنے والی فلائٹ کے پائلٹ کی صحت اچانک بگڑنے کی وجہ سے گلگت سے اسلام آباد جانے والی پرواز آج پیر کے روز منسوخ ہوگئی۔ پائلٹ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جس کی وجہ سے گلگت سے واپس اسلام آباد جانے والی آج پیر کے روز کی فلائٹ نمبر 605، 506،507، اور 508 منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت سے گلگت پہنچنے والی فلائٹ 606 کے پائلٹ کی طبیعت اچانک سفر کے دوران خراب ہوگئی اور جہاز کے لینڈ کرنے کے ساتھ ہی پائلٹ کو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جس کی وجہ سے گلگت سے واپس طیارہ اسلام آباد نہیں جا سکا۔ پائلٹ ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے اعلامیے کے تحت موسم کی خرابی کی وجہ سے آج پیر کے روز 28 دسمبر کو گلگت اسلام آباد پی کے 605، 506،507، اور 508 پروازوں کو کینسل کردیئے گئے ہیں۔


0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...