تازہ ترین :
Loading...
جمعرات، 12 نومبر، 2020
چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے:
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ وفات پاگئے۔ ان
کی طبیعت چند دنوں سے ناساز ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال
میں علاج کرارہے تھے جہاں کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سابق صدر پاکستان
جنرل پرویز مشرف کے خلاف مقدمے میں وقار احمد سیٹھ نے ان کو سزائے موت بھی سنائی
تھی، اس واقعے کے بعد ان کی سپریم کورٹ
میں تقرری کو رکوا دی گئی تھی جس کی وجہ سے جسٹس وقار نے دو مرتبہ سپریم کورٹ سے بھی
رجوع کیا تھا، جسٹس وقار مارچ 1961 نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جنم لیا تھا۔
ابتدائی تعلیم پبلک اسکول پشاور سے حاصل کی،
اور 1977 میں ایف جی انٹر کالج سے ہائیر سیکنڈری اسکول کا امتحان بھی پاس کیا
اور 1981 میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد 1985 میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل
ایل بی اور اس کے ایک سال بعد یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کی ڈگری بھی حاصل کی۔
ہاٹ پوسٹ
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔
بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔