افریقہ کے ایک ملک
"کینیا " میں ایک آدمی کی لاش تین گھنٹے بعد اُس وقت زندہ ہوگئی جب اسے مردہ
قرار دے کر مردہ خانے لے جایا جارہا تھا۔ کینیا
کا 32 سالہ شہری پیٹر ایک روز قبل اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا تھا جس
کے بعد اس کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے، پیٹر
کے بھائی کاکہنا ہے کہ ہسپتال لے جانے پر اس کا چیک کرکے ایک نرس نے کہا کہ وہ وہاں
پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا ہے، اس کے بعد اسے جب مردہ خانے میں رکھنے کی تیاری تیاریوں
میں مصروفِ عمل تھے ایسے میں اچانک ہوش میں آکر درد سے چلانے لگا۔ مردہ خانے کا اسٹاف ڈر کے مارے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا، جس پر انہیں
سمجھایا گیا کہ وہ مرا نہیں زندہ ہے، جس پر اسے فوری طور پر دوبارہ طبعی امداد دی
گئی۔ مریض کے اہل خانہ نے اُس ہسپتال کے منتظمین پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے اور انہیں فوری انصاف دلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔