ریاست
ہائے متحدہ امریکہ میں صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے 201,961 ریکارڈ کیسز درج کئے
گئے۔ جوکہ سب سے زیادہ ہے، اس سے پہلے کبھی
چوبیس گھنٹوں کے اندر اتنے ریکارڈ کیسز نہیں
آئے تھے، اب تک امریکہ میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سابقہ ریکارڈ
ٹوٹ گیا، یہاں اب تک ایک کروڑ پانچ لاکھ
سے زیادہ کیس سامنے آچکے ہیں، کرونا کے باعث اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ
گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ لاکھ سے بڑھ گئی ہیں، واضع رہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس
نے دنیا میں سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں ہوئی، جس سے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار افراد
لقمہ اجل بن چکے اور اس سے متاثر ہونے
والوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار ہے، دوسری جانب امریکہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وبا کے خلاف ویکسین کی تیار
ہونے میں کامیابی ملی ہے۔











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔