پاکستان نے کرونا وائرس کے خلاف نمٹنے میں انگریزوں کو
پیچھا چھوڑ دیا، ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر عاصم نے اس ڈیوائس کی
منظوری دی اور رجسٹریشن کی تصدیق بھی کردی۔ موصوف نے بتایا کہ ڈی آر اے پی نے
میڈیکل ایکٹ کے تحت منظور کرکے رجسٹریشن بھی مکمل کردی گئی ہے ، ڈیوائس "
کووریڈ" کو مکمل طور پر مقامی سطح پر
تیار کردیا گیا ہے، جو پھیپھڑوں کے اندر موجود کورونا کی وجہ سے ہونے والی انفیکشن
کی تشخیص کرنے میں مدد دے گی جس کی بنا پر یہ معلوم ہوسکے گی کہ پھیپھڑوں میں
کورونا انفیکشن کی مقدار کتنی ہے، "کووریڈ " ڈیوائس کو مقامی سطح
پر تیار کرنا بین الاقوامی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر عاصم نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ
آلہ صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بہترین
نتائج دے گی، جس سے کورونا وائرس سے
متاثرہ مریضوں کی علاج میں خاطر خواہ مدد
ملے گی۔ یاد رہے کہ یہ ڈیوائس نیشنل
الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان نے بہت کم وقت میں تیار کیا ہے جو بہت جلد نہ صرف پورے
پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہوگی بلکہ اس کو دنیا بھر کے ممالک کو بھی فراہم کریں
گے۔











0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔