(سب جی بی نیوز) سیالکوٹ میں مسلم لیگ نواز گروپ کے 10 پنجاب اسمبلی کے ممبران جبکہ 6 قومی اسمبلی کے ممبران نے اپنے اپنے استعفیٰ خواجہ آصف کے پاس جمع کرادئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے وزیر جیل خانہ جات نے بھی اپنا استعفیٰ ان کے پاس جمع کرادیا۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے انعقاد کے اختتام پر خواجہ آصف نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اسمبلی کا ممبر جمہوریت کے عمل کے تحت نہیں آیا بلکہ ایک منتخب وزیر اعظم کو ہٹا کر ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم کو سیٹ پہ بٹھا کر یہ تمام کھیل کھیلا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سب سے بڑی شکایت آج کل کی مہنگائی ہے جو کہ پچھلے کسی دور میں اتنی کرپشن اور مہنگائی نہیں ہوئی۔










0 comments:
آپ بھی اپنا رائے دیں
یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔