تازہ ترین :
Loading...

بدھ، 4 نومبر، 2020

: یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں 100 سال بعد پہلی مسجد تعمیر کی گئی۔

0 comments

(س-نیوز) ذرائع کے مطابق  دنیا بھر میں ایتھنز کو اس وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ یہ یورپی ممالک کا واحد دارالحکومت تھا جہاں کوئی مسجد نہیں بنی تھی۔ یہاں بسنے والے مسلمانوں نے برسوں سے مسجد کے قیام کے لیے کوششیں شروع کیں تھی ، بالآخر ان کی کوششیں رنگ لے آئی اور منگل کو ایتھنز میں قائم ہونے والی مسجد میں پہلی نماز کی ادائیگی کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح  بھی کردیا گیا۔  جہاں کورونا وائرس وبا کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے نماز کی ادائیگی ہوگئی۔ یونانی حکومت کی نگرانی میں بننے والی مسجد جو کہ خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے سو سال بعد تعمیر ہوگئی ہے جس میں مینار یا کوئی گنبد بالکل نہیں بنایا گیا۔ اس مسجد میں ساڑھے تین سو افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ، مسجد کے پہلے امام  49 سالہ ذکی محمد مراکشی نے منگل کو نماز کی امامت کروا کر مسجد کا افتتاح کروایا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا رائے دیں

یاد رکھیئے کہ مبصر کی رائے سے مصنف کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

ہاٹ پوسٹ

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشان۔

بائیڈن روس کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کے لیے سرگرم۔ امریکی صدر   جوبائیڈن نے ان اقدامات کو روسی معیشت کے لیے ایک "بہت بڑا دھچکا...